چہرے کو ہمیشہ جوان رکھنے والے چند کارآمد نسخے

ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو ڈان کی ایک رپورٹ میں شائع کردہ یہ چند اشیاء ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔ ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔


ٹماٹر
ٹماٹر کے ٹکڑوں سے بنایا گیا قدرتی ماسک آپ کی تھکی ہوئی، بے رونق اور تناﺅ زدہ جلد کے لیے کرشماتی اثر کا حامل ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہفتے میں ایک بار بیس منٹ کے لیے چہرے پر رکھ کر نرم، ہموار اور نوجوان جلد کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اگر جلد سوجن کی شکار ہے تو ٹماٹر جوس کو چہرے پر ملیں۔

image


آلو
آلو جلد کو نوجوان بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک کرسکتا ہے۔ پندرہ منٹ کے لیے آلو کے ماسک کو ہر روز لگائیں، جلد کی لچک اور شفافیت کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

image


لیموں
لیموں چہرے کی رنگت کو بحال، کیل مہاسوں کے اثرات اور ایج اسپاٹس سے نجات کے لیے بہترین ہے۔ لیموں جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔ اس کے لیے لیموں کے عرق کو لوشن کے طور پر استعمال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر ملیں۔

image


کھیرے
کھیروں کا ماسک کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہت موثر نسخہ ہے، اس کے علاوہ کھیرے جلد کی نوجوانی کے لیے بھی معاونت کرتے ہیں۔ کھیروں کو کاٹ لیں اور اس کے گول ٹکڑوں کو کم از کم پندرہ منٹ تک کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں، اس طریقہ کار کو ایک ہفتے میں کئی بار استعمال کریں۔

image


بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے جس کے لیے بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ سوڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چائے کا چمچ دہی ملائیں۔ اس ماسک کو دس منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں، جو کہ لٹک جانے والی جلد کو ٹائٹ، مستحکم اور ہموار کردیتا ہے۔

image


شہد
اگر شہد کو استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو گہری جھریوں سے نجات بھی ممکن ہے، تاہم الرجی کی صورت میں اسے استعمال نہ کریں۔ شہد کو چہرے اور گردن کے حصے میں لگائیں اور بیس منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔ عمر کے اثرات زائل کرنے والا ماسک بنانے کے لیے شہد اور دارچینی کی یکساں مقدار کو استعمال کریں۔

image

ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کو نرمی سے چہرے پر لگاکر پتلی تہہ سی بنالیں، اور پانچ منٹ بعد ٹشو سے صاف کرلیں، یہ جلد کو تازہ دم اور نوجوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

image

زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اکثر بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے، جو کہ جھریوں سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جلد کی نمی واپس لوٹاتا ہے، جبکہ نرمی بھی دیتا ہے۔ اس سے الرجی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ صبح اور شام کے وقت زیتون کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے نیچے لگائیں تاکہ جھریوں سے نجات پائی جاسکے۔

image

چینی
چینی بہت زیادہ کھانا تو نقصان دہ ہوسکتا ہے مگر یہ چہرے کی صفائی اور چمک بحال کرنے کے لیے بھی فائدہ ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کی صفائی موثر طریقے سے کرتی ہے، جلد کو نرم، ہموار اور جگمگاتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے کو گیلا کریں اور چینی رگڑیں۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Who doesn’t want youthful and younger looking skin? We know we all do. Aging is a natural process that catches hold of each one of us eventually, but we ourselves make things worse and speed up the aging process.