پاکستان نے چمپئینز ٹرافی کا فائنل میچ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی-
پاکستانی ٹیم نے فائنل جیت کر قوم کو عید سے قبل ہی عید کا تحفہ دے دیا-
پاکستان نے اس میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دی اور یہ پہلا موقع
تھا کہ پاکستان نہ صرف چمپئینز ٹرافی کے فائنل تک پہنچا بلکہ بھارت کو شکست
دینے میں بھی کامیاب ہوا-
|
|
یوں تو پوری پاکستان ٹیم نے جوش و جذبے سے کھیلا اور عمدہ کھیل پیش کیا
تاہم پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی- انہوں نے
فائنل میچ میں اپنے کیریر کی سب سے پہلی سینچری اسکور کی-
فخر زمان نے 114 رنز بنائے جس میں بارہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے- فخر
زمان نے ایک سو چودہ رن صرف ایک سو چھ گیندوں پر مکمل کیے-
|
|
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان
پر 338 رنز بنائے-
پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ اظہر علی نے 54 رنز٬ بابر اعظم نے 46
رنز ٬ شعیب ملک 12 رنز٬ محمد حفیظ 57 رنز (ناٹ آؤٹ) اور عماد وسیم 25 رنز (ناٹ
آؤٹ) بنانے میں کامیاب ہوئے-
بات کی جائے پاکستانی باؤلنگ کی تو اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ جاسکتا-
پاکستانی باؤلروں نے آغاز میں ہی بھارتی ٹیم کو دباؤ کا شکار بنا دیا-
|
|
محمد عامر نے اپنی شاندار باؤلنگ سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے-
انہوں نے بھارتی بیٹنگ کے آغاز میں آتے ہی پہلی گیند پر آر جی شرما کو آؤٹ
کر ڈالا اور وہ بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین کی جانب رخ کر گئے-
بھارت کی پوری ٹیم صرف 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کی جانب سے ایچ
ایچ پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کوئی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ
نہ کرسکا- پانڈیا نے صرف 43 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے-
پاکستانی باؤلر بھارتی بیٹسمینوں کو مسلسل نشانہ بناتے گئے اور یوں بھارتی
ٹیم کا کریز پر وقت گزارنا انتہائی مشکل ہوگا-
|
|
پاکستانی باؤلروں میں محمد عامر اور حسن علی نے تین تین وکٹیں٬ شاداب خان
نے دو وکٹیں اور جنید خان نے ایک وکٹ لی- پاکستان باؤلروں سب سے بہترین
باؤلنگ کا مظاہرہ محمد عامر نے کیا- انہوں نے صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں
حاصل کیں-
ہماری ویب کی جانب سے پوری پاکستانی قوم کو
یہ شاندار فتح اور عید کا تحفہ مبارک ہو- |