نہ کسی کو کوئی امید تھی اور نہ کسی نے ایسا سوچا تھا کہ پاکستان جیسی ٹیم
جو عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے٬ چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں
بھارت جیسی بڑی ٹیم کو اتنی بدترین شکست سے دوچار کرے گی-
|
|
پہلے میچ میں بھارت کے خلاف بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جس
طرح باقی میچز کھیلے اور جیتے وہ قابلِ تعریف ہیں- انگلینڈ کو سیمی فائنل
مقابلے میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم پاکستان کو دوبارہ فائنل
میں کوہلی 11 کا سامنا کرنا تھا-
بھارتی میڈیا٬ اداکار اور سابق کرکٹرز نے ویسے ہی پاکستانی ٹیم کے بارے میں
توہین آمیز پروپیگینڈا شروع کیا ہوا تھا-
لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ “ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں “٬ بالکل ویسے ہی
بھارت کی جیت کے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے- پاکستانی ٹیم نے
اس توہین کا جواب کرکٹ کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی سے دیا اور فائنل
جیت کر دنیا کو چونکا دیا-
اس جیت نے قوم میں نئی روح پھونک دی اور پاکستانی میڈیا نے اس موقع پر
بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دینے کی ٹھانی- بھارت کے وائرل ہوئے کمرشل “
موقع موقع “کا جواب پاکستان نے کچھ ایسے دیا کہ دنیا تعریف کیے بنا نہ رہ
سکی-
|
|
جیت کے بعد “ نو ایِشو لے لو ٹِشو “ اشتہار متعارف کروایا گیا جس نے آتے ہی
دھوم مچا دی-
اس ٹی وی کمرشل کو انٹرنیٹ پر لوگوں کی ریکارڈ تعداد نے دیکھا- متعارف
کروائے جانے بعد 24 گھنٹوں میں ہی “ نو ایِشو لے لو ٹِشو “ انٹرنیٹ پر سب
سے زیادہ دیکھا جانے والا اشتہار بن گیا-
ٹی وی کمرشل یہاں ملاحظہ کیجیے:
|
|
اس اشتہار میں دکھایا جاتا ہے کہ ماحول کافی کشیدہ ہے اور کچھ بھارتی کرکٹ
شائقین ٹی وی پر نظریں جمائے میچ کے آخری لمحات ملاحظہ کر رہے ہیں- پیچھے
ٹی وی پر کمنٹیٹر بھارتی بلے باز کے چھکا مار کے میچ جیتنے کے بارے میں ذکر
کر رہا ہے-
عین اس وقت جب پاکستانی ٹیم کے جیت کے امکانات مدھم ہوجاتے ہیں تو اسی وقت
کمنٹیٹر بھارتی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے فیلڈر کے کیچ پکڑنے
کا عندیہ دیتا ہے اور پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے-
بھارتی شکست کے بعد کچھ پاکستانی شائقین بھارتی شائقین کے دروازے پر دستک
دیتے ہیں- “ موقع موقع “ اشتہار کا ریکارڈ لگاتے ہیں- اس اشتہار میں
پاکستانی شائقین بھارتیوں سے پٹاخے چھینتے ہیں اور بدلے میں ان کو ٹِشو
تھما دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے غم کے آنسو پونچھ سکیں-
|
|
“ نو ایِشو لے لو ٹِشو “ کی ویڈیو نے 19 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 4.3 ملین
ویوز کا ریکارڈ قائم کیا اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے-
دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے اس ویڈیو کو بے پناہ پسند کیا اور اپنے
فیس بک٬ ٹوئٹر٬ انسٹاگرام٬ یوٹیوب٬ واٹس ایپ اور دیگر بلاگز وغیرہ پر شئیر
بھی کیا- یہی نہیں بلکہ انہوں نے اس میں سرحد پار دوستوں اور رشتہ داروں کو
ٹیگ بھی کیا- |