باپ پہلی چھتری ہوتی تھی۔ مجھے اس دن حیرانگی ہوئی جب
مولانا رحمت اﷲ نوری نے بتایا کہ اﷲ تعالی سب سے بڑے ہیں ایک چار سالہ ننھے
سے ذہن میں یہ بات استاد ہی پہنچاتا ہے ورنہ معصوم ذہن باپ سے آگے سوچتا
بھی نہیں۔آج فادرز ڈے ہے بقول شخصے ہم مسلمانوں میں ہر روز ہی مدر ڈے اور
فادر ڈے ہوتا ہے ایک رسم چل نکلی تو لکھ دیا۔اﷲ تعالی گجرانوالہ کے بڑے
قبرستان میں مدفون قبلہ والد صاحب اور والدہ صاحبہ کو کروٹ کروٹ جنت بخشے
جن کے والدین حیات ہیں ان کے لئے عمر دراز کی دعا اور جو اس دنیا میں نہیں
ہیں اﷲ ان کی مغفرت کرے آمین
قریبی گاؤں سے ایک نوجوان گھر کا سودہ سلف لینے شہر آیا ۔میدان میں ایک
جلسہ جاری تھا۔نوجوان کھنچا چلا آیا مقرر جب قرآن کی تلاوت کر رہے تھے تو
مجع پر سکوت طاری تھا۔ایسا لگتا تھا چرند پرند سب کلام الہی سن رہے
تھے۔سٹیج پر فانوس کی لو مدھم ہونا شروع ہوئی ۔نوجوان فورا سٹیج پر پہنچا
اور اس میں ہوا بھر دی اور جلسہ گاہ میں روشنی ہو گئی۔ یہ واقعہ قیام
پاکستان سے پہلے کا ہے گاؤں نلہ تھا اور شہر ہریپور۔امیر شریعت نے اسے گلے
سے لگایا۔اور کہا میرے ساتھ چلو گئے؟نوجوان نے سودا سلف کے پیسے اپنے ساتھی
کو دیے اور وہ ان کے ساتھ ہو لیا۔علامہ عطاء اﷲ شاہ بخاری کے ساتھ پورے
ہندوستان کا دورہ کیا۔وہ نوجوان میرے والد محترم چودھری برخودار گجر مرحوم
تھے۔قبلہ والد صاحب کی ایک یاد گار تصویر گجرانوالہ سے نکلنے والے اخبار
قومی دلیر میں ہر سال چھپا کرتی تھی۔والد صاحب ریل کے ڈبے کے دروازے میں
علامہ صاحب کے پیچھے کھڑے نظر آتے تھے۔بشیر صحرائی کا قومی دلیر کیا بند
ہوا ہمیں وہ یادگار تصویر بھی دیکھنے کو دیکھنے کو نہیں ملی۔دنیا کا کوئی
بدنصیب شخص ہو گا جسے اپنے باپ سے پیار نہیں ہو گا۔باپ پہلی چھتری ہوتی تھی۔
مجھے اس دن حیرانگی ہوئی جب مولانا رحمت اﷲ نوری نے بتایا کہ اﷲ تعالی سب
سے بڑے ہیں ایک ننھے سے ذہن میں یہ بات استاد ہی پہنچاتا ہے ورنہ معصوم ذہن
باپ سے آگے سوچتا بھی نہیں۔آج فادرز ڈے ہے بقول شخصے ہم مسلمانوں میں ہر
روز ہی مدر ڈے اور فادر ڈے ہوتا ہے ایک رسم چل نکلی تو لکھ دیا۔اﷲ تعالی
گجرانوالہ کے بڑے قبرستان میں مدفون قبلہ والد صاحب اور والدہ صاحبہ کو
کروٹ کروٹ جنت بخشے جن کے والدین حیات ہیں ان کے لئے عمر دراز کی دعا اور
جو اس دنیا میں نہیں ہیں اﷲ ان کی مغفرت کرے آمین۔ |