تبدیلی کا متوقع موقع

عمران خان کو غیر سیاسی رفاعی سرگرمیوں اور کرکٹ کے باعث عالمگیر شہرت ملی. اسے چاہنے والے آج بهی کروڑوں میں ہیں. سیاسی سفر میں شریک ہونے والوں کی تین اقسام ہیں.

1-وہ جو ناانصافی کے نظام سے ٹکراو پر عمران کو اپنا مسیحا مانے 2-وہ جو 2011 میں جلسہ لاہور میں تبدیلی دیکھ کر اپنی دکان سجانے آئے.
3 - وہ جو آج کے حالات میں اقتدار کے قریب پہنچتا دیکھ کر شامل ہو رہے ہیں.

قسم نمبر 2 نے اپنے ذاتی مفاد کیلیئے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن خرید کر قسم نمبر 1 کو غیر فعال کیا.پهر عام انتخابات 2013 کے تمام ٹکٹ ستائش باہمی کی بهینٹ چڑهائے. اپنی انتخابی شکست کا داغ دهاندلی کے الزام سے دهونے کا دهرنہ صابن ایجاد کیا اور اس مہنگے صابن پر سرمایہ کاری سے عمران خان کو اپنا مقروض کر دیا.

قسم نمبر 2 کے بڑے سرمایہ کاروں نے عمران خان پر مزید مالی دباؤ بڑهانے کیلئے جلسہ جلسہ کا کهیل شروع کرایا. ضلعی ذمہ داران نے بلدیاتی عام انخابی ٹکٹ کے لاتعداد خریداروں کو مقروض کیا.(یہ راز قسم نمبر 3 کی آمد پر فاش ہو رہے ہیں).

قسم نمبر 3 کے ٹکٹ پر قسم نمبر 2 مزاہمت کرے گی مگر قسم نمبر 2 کا ضلعی لیڈر جوڑی ملانے کا کاروبار چمکا سکتا ہے.

قسم نمبر 1 کے لوگ قسم نمبر 2 کے معاون نہیں بن سکتے البتہ وہ قسم نمبر 3 کے ساتهی بن کر نیا جنم لے سکتے ہیں.

یقین ہے کہ پاناما کیس کے نتیجہ میں ووٹ صرف عمران خان کے نام پر پڑے گا.

وہ متوقع موقع ہو گا قسم نمبر 1 سے عمران کے اعتماد کی بحالی کا.

کیونکہ قسم نمبر 1 ہی تحریک انصاف ہے

Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 21150 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More