حقیقت کو پہچانیں
کیا کسی کا کوئی کام دیکھ کر آپ کو اس پر بے حد غصہ آیا ہے کیا آپ نے سوچا
ہے آپ کو غصہ کیوں آیا ہے کئی آپ تصویر کا ایک ہی رخ دیکھ رہے ہیں اگر آپ
اس کا دوسرا رخ دیکھیں تو آپ کا غصہ خوشی میں بھی بدل سکتا ہے اس کہ لئے
میں ایک واقعہ آپ سے shareکرنا چاہتا ہوں-
میری امی کو ایک عادت ہے جس سے سبھی گھر والے بے زار ہیں سب کو ان کی اس
عادت پر بے حد غصہ آتا ہے اور اس غصہ میں آکہ کئی مرتبہ ہم نے اپنا نقصان
بھی کیا ہے نہ وہ اپنی اس عادت سے باز آتی ہیں نہ ہم غصہ سے باز آتے ہیں ان
کی یہ عام عادت ہے کہ جب بھی ان کو موقع ملتا ہے تو فوراًموٹر چلادیتی ہیں
اور دن میں کئی مرتبہ ٹینکی overflowہوتی رہتی ہے ہمیں جس بات پر غصہ آتا
ہے ہم سب تصویر کا ایک ہی رخ دیکھتے ہیں آئیے میں آپ کو تصویر کا دوسرا رخ
بھی دکھاؤں ایک دن میں چھت پر تھا امی نے اپنی عادت کے مطابق موٹر چلائی
کچھ دیر بعد ٹینکی overflowہونے لگی مجھے حسب معمول غصہ آیا مگر یہ کیا ہو
گیا کہ میرا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا کیوں اس لئے کے میں نے تصویر کا دوسرا رخ
دیکھ لیا تھا ہمارے گھر کے باہر بیر کا درخت ہے جن پر اکثر پرندوں کا پڑاؤ
رہتا ہے میں نے دیکھا جونہی پانی overflowہوا بیر کے سارے پرندے درخت سے
اڑے اور ٹینکی کا پانی جو overflowہونے کی وجہ سے چھت پر پھیل گیا تھا اس
کو مزے لے لے کر پینے لگے اور جو پانی بچ گیا اس میں نہانے لگے یہ منظر
دیکھ میرا دل خوش ہوگی اس کے بعد میرا دل بھی یہ کرنے لگا کہ میں بھی ٹینکی
کو کئی بار overflowکراؤں تاکہ میرا حصہ بھی ان لوگوں میں پڑ جائے کہ بارے
اللہ نے فرمایا
مہربانی کر تو اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہو گا عرش بریں پر
اس واقعے سے میں نے کیاسیکھا
۱۔ دنیا میں ہر کام جس پر ہمیں غصہ آئے اس کا ہم دوسرا رخ بھی دیکھ لیا
کریں اگر ہم اس کا دوسرا رخ دیکھ لیا کریں تو ہم اس بات پر مجبور ہو جائیں
گے کہ جس چیز کو ہم غلط سمجھ رہے ہیں وہ حقیقت کتنے مخلوق کے لئے رحمت کا
باعث بن رہی ہے اس کے بعد میر ی فلاسفی یہ کہتی ہے کہ تصویر کہ دورخ ہوتے
ہیں ایک تو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے لیکن دوسرا آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہے وہ
ہی اصل رخ ہوتا ہے - |