اب "Find Wi-Fi" کی سہولت دنیا بھر میں دستیاب

اب ہمارا حال یہ ہے کہ جب ہم کسی کے گھر ملنے جائیں یا پھر کوئی دعوت پر مدعو کرے تو ہم وہاں پہنچ کر کچھ اور طلب کریں یا نہ کریں اس کا “ وائی فائی “ کا پاسورڈ ضرور مانگتے ہیں- تاہم اب آپ کی یہ طلب کسی حد تک ختم ہوجائے گی-
 

image


جی ہاں فیس بک نے اپنا فیچر "Find Wi-Fi" دنیا بھر میں موجود آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کر دیا ہے-

گزشتہ سال یہ فیچر صرف چند ممالک کے لیے متعارف کروایا گیا تھا اور وہ بھی صرف آئی او ایس صارفین کے لیے-

فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس وقت یہ فیچر نہ صرف ایسے لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوا جو دورانِ سفر انٹرنیٹ استعمال کرنا چاہتے تھے بلکہ ایسے علاقوں میں رہنے والے بھی اس سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں تھی-

"Find Wi-Fi" صارفین کی اپنے قریب میں موجود وائی فائی ہاٹ اسپاٹ تک رسائی ممکن بناتا ہے- یہ انٹرنیٹ مختلف کاروباری اداروں کی جانب سے فیس بک کی مدد سے صارفین کے لیے شئیر کردہ ہوتا ہے-
 

image

"Find Wi-Fi" کا آپشن آپ کی فیس بیک ایپ میں "More" کے آپشن میں موجود ہوتا ہے جسے کلک کرتے ہی دستیاب وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نمایاں ہوجاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Facebook has expanded its "Find Wi-Fi" feature globally on both iOS and Android devices for its two billion users. The social networking giant had begun testing a "Find Wi-Fi" option last year on mobile only for iOS users in select countries.