پانامہ چکن لیگز یا گو نواز گو ملائی بوٹی٬ کیا کھانا پسند کریں گے؟

لندن میں “ خیبر پاس “ نامی ایک ایسا منفرد اور دلچسپ ریسٹورنٹ واقع ہے جس کے چرچے پورے برطانیہ میں ہورہے ہیں- اس ریسٹورنٹ کی وجہ شہرت اس کا وہ ‘special menu’ ہے جو پاکستانی سیاست سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے-

اس ریسٹورنٹ کی مزیدار ڈشز پورے لندن اور بالخصوص Essex کے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتی ہیں جہاں زیادہ تر پاکستانی رہائش پذیر ہیں-
 

image


کرپشن فری مینیو
یہ ریسٹورنٹ اپنے “ سیاسی “ مینیو کی بدولت کافی مقبول ہورہا ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کے مینیو کو “ کیپٹن کا کرپشن فری پولیٹکل مینیو “ بھی کہا جاتا ہے جو کہ ریسٹورنٹ کے مالک اظہر حسین نے خود ترتیب دیا ہے- ان کے گاہک انہیں پیار سے “ کیپٹن اظہر “ کہہ کر پکارتے ہیں-

کیپٹن اظہر کے ریسٹورنٹ میں کونسی ڈشز پیش کی جاتی ہیں آپ خود ہی ملاحظہ کیجیے:

• U-Turn (BBQ Lamb Ribs)
• Jarnailly Traditional Whole Lamb
• Tweet Sweet Rice (complimentary)
• Dollar Baby (Lamb Leg Roast)
• Panama Chicken Legs
• Shaikh Talli Seekh Kebab
• Go Nawaz Go Malai Boti
• Dharna Chicken Platter Small
• Mottu Gang Chicken Platter Large
 


ایسا لاجواب آئیڈیا کہاں سے آیا؟
اس “سیاسی مینیو“ پر نظر ڈالیں تو ہمیں ریسٹورنٹ کے مالک کی تخلیقی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگا- خیبر پاس ریسٹورنٹ کے بیشتر گاہک پاکستانی ہیں جو دیسی کھانا پسند کرتے ہیں جو ان کو اپنے ملک کے ذائقوں کی یاد دلا سکے-

حیرت انگیز طور پر کئی گاہک اکٹر پاکستانی سیاست کے مختلف موضوعات پر بحث کرتے نظر آتے ہیں- اور اکثر ایسی گفتگو کرنے کے لیے اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں-

ریسٹورنٹ کے مالک کیپٹن اظہر نے اس بارے میں باریک بینی سے تجزیہ کیا اور پھر سیاسی الفاظ کو مزاحیہ انداز میں اپنی ڈشز کے ناموں کے ساتھ جوڑ کر مینیو میں شامل کیا- ایسا کرنے پر انہیں گاہکوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی-

ریسٹورنٹ کی مقبول ریسیپی میں “ گو نواز گو ملائی بوٹی “٬ “یوٹرن باربی کیو لیمبز ربز“ اور “ شیخ تلی سیخ کباب“ شامل ہیں-

نئی ڈشز کا اضافہ
ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق “ اس خیال کا مقصد ایک سیاسی بحث کے کلچر کو اجاگر کرنا تھا جو پاکستان کے مضبوط جمہوری نظام کا ضامن ہے- ہم ایسی سیاسی بحث کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں“-

“ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم رہتے پردیس میں ہیں اور ہمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے- بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کے سیاسی معاملات میں خوب دلچسپی لیتے ہیں اور کھانے کی میز پر بحث مباحثہ کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں“-

حال ہی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف چمپئینز ٹرافی میں جیت نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے دل خوش کر دیے- اسی خوشی کے پیشِ نظر نئے باکمال بیٹسمین فخر زمان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے نئی ڈش “ فخرِ پاکستان “ بھی متعارف کروائی گئی- دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان نے خود پاکستان کے بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل اس ریسٹورنٹ کا دورہ کیا تھا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A restaurant in London named ‘Khyber Pass’ is making waves across the UK due to its ‘special menu’ that is clearly inspired by Pakistani politics. The food items from the restaurant’s menu attract customers from all over London, especially from Essex, where a large number of Pakistanis reside.