کراچی میں کہاں  کیسے ہوتا ہے فراڈ ?

دنیا کے ھر کونے میں آپ کو ایسے لوگ ضرور مل جائینگے جو بڑے ہی انوکھے انداز میں لوگوں کو الو بنالیتے ہیں ,دنیا کے اکثر بڑھے شہروں میں عجیب قسم کے فراڈیے ہوں گے مگر شہر کراچی کے صدر مارکیٹ میں جاتے ہیں.وہاں آپکو ایک آواز سنائی دیتی ہے 100 روپے میں ٹی وی 50روپے میں کمپیوٹر تو سمجھ جاناکہ یہ ایک فراڈیے کی دوکان ہے جو لوگوں کو بڑی ہوشیاری سے ماموں بنا لیتے ہیں اس کے علاوہ یہی صدر کے ایمپریس مارکیٹ میں چند لوگ اس کے علاوہ بھی ایک طرح کا فراڈ کرتے ہوئے نظر آئینگے .لوگوں کو روک کر بولتے ہیں کہ آپ کو کوئی بیماری یا جلد کا مسئلہ ہے سر کے بال گر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ تو آپ کو دوائی لکھنے کے بہانے چھونا لگا لینگے ,​اس کے علاوہ کچھ اخبارات کے اشتہارات میں ملازمت کی خبر لگاتے ہیں تعلیم ,عمر ,کی کوئی قید نہیں پارٹ ٹائم کام کرکے لاکھوں کمائے ,اس طرح کے نوسر باز بھی بہت ٹکرائینگےان لوگوں کا بہت وسیع نیٹ ورک ہوتا ہے آپ جب انٹرویو کے لیے جائینگے تو رجسٹریشن کے نام پر ایک ہزار سے دس ہزار تک وصول کرتے ہیں اس طرح کئی ادارے کراچی میں موجود ہیں جو بعد میں آپ کو پریسنٹیشن دیں گے اور مزید لوگ لانے کا ٹاسک دیا جائیگا آپ جتنے لوگ لائینگے اس میں سے ایک خاص حصہ آپ کا ہوگا اس طرح جو اس فراڈ کا شکار ہوتے ہیں پر بڑے شوق سے اپنے دوستوں کو بھی لیکر جاتے ہیں تاکہ ان کی رقم بڑھ جائے, اس کے علاوہ ایک اور اشتہار اخبار میں ہمیشہ آتا رہتا ہے امریکن و کینڈین نیشنلٹی والے لڑکے ولڑکیوں کے رشتےموجود ہیں .رابطہ کرنے پر پہلے آپ رجسٹریشن فارم پر کرلیں جس کی مد میں آپ سے اچھی خاصی رقم بٹور لینگے پر لڑکی سے ملاقات کی فیس ,اس طرح ایک اور بہت ہی مشہور اشتہار ہے جو ہر جگہ روڈوں پر تحریر ہوگا .محبوب آپ کے قدموں میں , رشتے کی بندش , بانڈ کا نمبر , وغیرہ وغیرہ اس طرح کے کام مختلف ناموں سے کیے جاتے ہیں فلاح بنگالی فلاح بنگالی جو لوگوں کی صیح معنوں میں برگت بناتے ہیں . گھر بیھٹے کمپیوٹر پر کام کریں , روزانہ ہزار روپے کمائے,اسی طرح ایک اور میسج آپ کو موصول ہوتا ہوگا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے نکلے ہیں,میں حنا ہو مجھے پچاس کا لوڈ کروا دیں اس وقت اسپتال میں ہوں,اسپتال میں دوائی و دعا کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ بیلنس کی بھائی,بھائی بائیک کی پیٹرول ختم ہوگئی ہے پچاس روپے دے دو گھر جاکر آپ کو ایزی لوڈ کروا دونگا ابھی گلشن حدید جانا ہے مجھے, اسی طرح کہ بہت سے نوسر باز آپ کو مختلف جگہوں پر مختلف انداز میں لوٹنے کی کوشیش میں لگے ہونگے کچھ پارکس میں بھی کھانے کے ریٹ نہیں لکھے ہوتے ہیں بعد میں اپنی مرضی کا رقم بٹورتے ہیں.لہذا ہمیشہ نوسربازوں اور فراڈیوں سے محتاط رہی یہ آپ کے آس پاس ہی موجود ہیں,اورموقع کی طاق میں ہیں . فرید حیدر
 

Fareed Haider
About the Author: Fareed Haider Read More Articles by Fareed Haider: 7 Articles with 10474 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.