| آذربائیجان (Azerbaijan) جس کو سرکاری طور پر جمہوریہ 
		آذربائیجان بھی کہا جاتا ہے تاریخی ورثے٬ ثقافتی ورثے اور قدرتی نظاروں کے 
		اعتبار سے ایک امیر ترین ملک ہے- حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک منفرد ملک ہونے 
		کے باوجود بہت کم سیاح اس ملک کی سیر کو جاتے ہیں- شاید اس کی ایک وجہ 
		لوگوں کے درمیان آذربائیجان سے متعلق معلومات کی کمی ہے- اس ملک کی ثقافت٬ 
		فن تعمیر اور فیشن میں مشرق اور مغرب کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے- آئیے ہم 
		آپ کو تفصیل سے وہ دلچسپ وجوہات بتاتے ہیں جن کی بنا پر آپ کو اس ملک کی 
		سیر ضرور کرنی چاہیے-  | 
	
		| Its untouched nature
 آذر بائیجان ہر موسم میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جس کی وجہ یہاں 
		موجود خوبصورت پہاڑ ہیں- جہاں دیکھوں Caucasus نامی یہ پہاڑی سلسلہ دکھائی 
		دیتا ہے- موسمِ سرما ان پہاڑوں سے بہتے جھرنے اور نہریں منجمد ہوجاتی ہیں- 
		آذربائیجان کی منجمد جھیلوں کا نظارہ انتہائی سحر انگیز ہوتا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Ski Resorts
 Shahdag اسکائنگ کے لیے ایک بہترین مقام ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقام نہ 
		صرف سستا ہے بلکہ یہاں لوگوں کا زیادہ ہجوم بھی نہیں ہوتا- آذر بائیجان میں 
		کئی بہترین ریزورٹ ہیں جن میں Shahdag ہوٹل٬ Zirve ہوٹل٬ Park Chalet اور 
		Pik Palace شامل ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Baku
 یہ آذربائیجان کا دارالحکومت ہے اور اسے Baki اور ہواؤں کے شہر کے 
		نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس شہر میں موجود سمندر کے ساحل کے ساتھ کئی 
		پرکشش عمارات اور راستے تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- 
		اگر آپ اس شہر کی سیر کو جائیں تو نظامی اسٹریٹ٬ فاؤنٹین اسکوائر٬ میڈن 
		ٹاور اور فلیم ٹاورز دیکھنا نہ بھولیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Sheki
 یہ آذربائیجان کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو کہ پہاڑ کی ڈھلوان پر واقع ہے- 
		یہاں آپ کو اسلامی فنِ تعمیر کے کئی شاہکار دکھائی دیں گے- اس کے علاوہ اس 
		شہر کے کھانے بھی انتہائی مزیدار ہوتے ہیں- اکثر سیاح اس دلچسپ اور خوبصورت 
		شہر کو نظرانداز کرنے کی غلطی کرتے ہیں مگر آپ ایسا نہ کیجیے گا- اس شہر 
		میں واقع Sheki Khans کا محل اور مٹھائیوں کی مقامی دکانیں بھی شہرت رکھتی 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Villages
 آذربائیجان کے دور دراز علاقوں میں کئی ایسے گاؤں واقع ہیں جو خوبصورتی میں 
		اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اور یہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب 
		متوجہ کرتے ہیں- ان میں سے اکثر گاؤں کے رہائشی سیاحوں کی میزبانی کے فرائض 
		سرانجام دیتے ہیں- انہیں نہ صرف رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ کھانا اور گاؤں 
		کی سیر بھی کرواتے ہیں- گاؤں میں رہنے والوں کا ذریعہ معاش جانور یا پھر 
		کھیتی باڑی ہوتی ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The People
 اس ملک کے باشندے مہمان نواز اور دوستانہ رویے کے حامل ہیں- یہ سیاحوں سے 
		مل کر خوش ہوتے ہیں اور ان کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں- تاہم 
		یہاں کے زیادہ تر باشندے انگریزی زبان سے ناواقف ہوتے ہیں اور وہ صرف روسی 
		زبان میں ہی بات کرنا جانتے ہیں- لیکن اس کے باوجود وہ سیاحوں کی مدد کرنے 
		کی بھرپور کوشش کرتے ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Hot Wine
 آذربائیجان میں پایا جانے والا یہ الکوحل سے پاک کچھ میٹھا اور کھٹا مشروب 
		ہے جو کہ موسمِ سرما میں استعمال کیا جاتا ہے- یہ مشروب اسکائی ریزورٹ کے 
		قریب میں واقع کسی کیفے سے حاصل کیا جاسکتا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Gobustan
 دنیا میں موجود مٹی کے 800 آتش فشاں میں سے 350 آذر بائیجان میں پائے جاتے 
		ہیں- یہ دیکھنے میں انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں اور ان آتش فشاں سے بہت زیادہ 
		مٹی اور ہائیڈرو کاربن گیسوں کا اخراج ہوتا ہے- اور یہی تیل اور گیس کی 
		دریافت کے حوالے سے مدد بھی فراہم کرتے ہیں- اس حوالے سے سب سے بہترین مقام 
		Gobustan ہے جو کہ باکو شہر کے قریب ہی واقع ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Cuisine
 آذربائیجان کے کھانے آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے کیونکہ یہ انتہائی 
		مزیدار اور لذیذ ہوتے ہیں- اس لیے جب بھی آذربائیجان جانا ہو یہاں کے 
		کھانوں کا لطف ضرور اٹھائیے- آذربائیجان کی مشہور ڈشز میں Piti اور کباب 
		بھی شامل ہیں-
 | 
	
		|  |