فیصل مسجد کی “ رُلا “ دینے والی تصاویر٬ سوچنے کا مقام

فیصل مسجد کا شمار پاکستان کے سب سے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے- یہ مسجد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے اور سے دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں- تاہم پاکستانی عوام اپنے اس ثقافتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے لاپرواہ دکھائی دیتے ہیں-
 

image


جی ہاں ہم اکثر کراچی کے ساحلِ سمندر کی ایسی تصاویر تو دیکھتے ہی ہیں جن میں ساحل پر بےپناہ کچرا پھیلا دکھائی دیتا ہے جو کہ سمندر کی تباہی سبب بن رہا ہوتا ہے جبکہ کچرا کسی اور نے نہیں بلکہ خود پاکستانی عوام کا ہی کارنامہ ہے- لیکن اب ایسی ہی تباہی کے مناظر فیصل مسجد کے حوالے سے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں-
 

image


محمد اوقیس نامی صارف کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے کی شئیر کردہ چند تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں کس حد تک کچرا پھیلا ہوا جو مسجد کی خوبصورتی کو تباہ کر رہا ہے- ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مقبول ترین سیاحتی مقام کی صفائی کے بھی انتظامات درست نہیں ہیں-
 

image


فیصل مسجد کے اردگرد پائی جانے والی اس آلودگی کا الزام اکثر بین الاقوامی سیاحوں پر عائد کردیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ کچرا اور گند یہاں آنے والے خود پاکستانی عوام ہی کا پھیلا ہوا ہے- اس کے علاوہ مقامی حکام کی جانب سے اس مسئلے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی اور نہ ہی یہاں آنے والے افراد ک ماحول کو صاف رکھنے سے متعلق خبردار کیا جاتا ہے-
 

image


ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود انفرادی طور پر اس مسئلے کی جانب توجہ دیں اور ایسے عمل اختیار سے گریز کریں جو اس سیاحتی مقام کی کشش اور خوبصورتی کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Faisal Masjid is one of the most beautiful tourist attractions in Pakistan. Located in the capital of the country, people who visit Pakistan make sure they see this prestigious mosque. It is one of the landmarks of the country and of the capital. However, Pakistanis just don’t care about looking after the heritage of the country. We have often seen videos of locals dumping their waste on Karachi’s beach.