یہ دیسی مرغ کے بارے میں تحریر ھے
"دیسی کہانی "
اقبال کی بانگِ درا سے میری بانگِ سحر ذیادہ مشھور ھے.. مؤذن کی اذان عبادتِ
الہی اور میری بانگ فضلِ الہی کی یاددلاتی ھے.. بانگِ سحر اور فرشتوں کو
دیکھنا میری دینداری کی علامات...
میری نسل معلوم تو باپ کی صفات مجھ میں موجود
سرپرتاج جیسی کلغی... بقدرِضرورت بال... خوبصورت رنگین پَر... مناسب اور
مضبوط بدن...
خودداراتناکہ صبح کے مٹھی بھر دانوں کے بعد اپنے ساتھ گھرکی تمام مرغیوں
کولےکر سارادن کھیتوں میں انکی اور اپنی روزی آپ پیدا کرتاھوں
چنددانےکھلانےوالےمالک سے وفاداری ایسی کہ آگ کے انگاروں پراپنےبھائیوں کو
روز دیکھتاھوں مگر مالک کا در نہیں چھوڑتا
تیزی وپھرتی....اڑناودوڑنا.... لڑناو چھلانگ لگانا.... مرغیوں کی دیکھ بھال
کرنا ان کی حفاظت کیلئے دشمن مرغ سے لڑنا.....مردانگی،بہادری اور غیرت جیسی
اعلیٰ صفات کا مالک
گھر کی سب مرغیوں پر کنٹرول...
طاقتور کہ عالمِ شباب میں چھت کے درمیان نہیں چلتاکہ مبادا چھت ھی بیٹھ
جائے ... اورنادان سمجھتے ھیں کہ میں پڑوسن مرغی سے آنکھ لڑانے کیلئے دیوار
پر گھومتا ھوں
مصیبت اور بَلا کوٹالنے والی طاقتور شے "صدقے" کوبھی کھاجانےوالا
مُلّا..... جس سے اب سپرپاور بھی ڈرتے ھیں وہ خود مجھ سے ڈرتاھے... "مرغی
دوملاؤں میں حرام"... تو بجا مگر مرغا کہنے کی ھمت کسی کو نہ ھوئی...
3ملی گرام کی چھوٹی سی گولی بیماری اور درد کو دور کرتی ھے تو میرا اثر
انسانی بدن پر کیونکر نہ ھو؟
جب تک میں...لوگوں کی خوراک رھا، ان میں دینداری... وفاداری
وخودداری....تیزی و بہادری....
حسن و طاقت..... مردانگی وغیرت جیسی صفات موجود تھیں....دجالی سازش میں آکر
مجھے کیا چھوڑا کہ ان صفات سے ھی خالی ھوگئے...
فارمی کوخوراک بنا کرخود ھی بیماری اور موت کی خوراک بن گئے.... سفید رنگ
کے فارمی نے ان کو سفید کفن تک پہنچادیا... فارمی کہانی ضرور پڑھئیے قبل اس
کے آپ کو بھی کفن پہنادیاجائے...
#نواب فاتح...............#Nawabfateh
|