مالک مکان میں اور میں

جس طرح کرائے دار ہونا جرم نہیں‘‘،،،اسی طرح مالک مکان ہونا بھی کوئی قابلِ فخر بات نہیں‘‘،،،ہم تو مالک مکان کو بہت عزت دیتے ہیں‘‘،،،آپ دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں‘‘،،،کہ اپنے اس آرٹ کے پرمالک مکان کا ذکرِ خیر الوعلان کیا ہے‘‘
مگر ہمارے مالکِ مکان کا کہنا ہے بھائی صاحب‘‘،،،آپ میں‘‘،،،میں میں بہت ہے‘‘،،،خیر ہم نے ان کی علم دوستی
یا ادب شناسی پر پورے دو حرف بھیجے‘‘،،،مگر یہ شکوہ ان کو ہمیشہ ہی رہا‘‘،،،ہم نے ہمیشہ عزت ہی دی کبھی کرایہ نہیں دیا‘‘،،،عجیب انسان ہیں ان کو بہت سمجھایا کہ عزت دولت ہر کسی کو ساتھ نہیں ملتی‘‘،،،پھر ان کے لیے عزت ہی بہت ہے‘‘،،،
ہم نے کئی دفعہ کہا‘‘،،،حضرت آپ کے گھر میں چوہے بہت ہیں‘‘،،،وہ سن کے ہی نہیں دیتے تھے‘‘،،،
اک دفعہ ہم نے ان کو مہینہ پورا ہونے کے بعد آدھا کرایہ دیا‘‘،،،تو وہ سیخ پا ہونے لگے‘‘،،،ہم مسکرا کے بولے‘‘،،یہ جو ہمارے ساتھ تین یا چار فیملیز اور بھی رہ رہی ہیں‘‘،،،باقی ان سے لے لیجئے‘‘،،،وہ بولے‘‘،،،ارے بھائی کونسی‘‘،،،
ہم بولے یہ جو چوہے ہمارے ساتھ رہ رہے ہیں‘‘،،،ان سے لیجئے آدھا کرایہ‘‘،،،اس طرح چوہا برادری سے ہماری جان بچی‘‘،،،مرزا صاحب بولے‘‘،،،یار آجکل آپ کے عزیز و اقارب کہاں غائب ہیں‘‘،،،ہم بولے مرزا صاحب ہمارے تو بس آپ ہی ہو‘‘،،،وہ بولے ‘‘،،،یار چوہوں کی بات کررہا ہوں‘‘،،،
ہم نے کہا‘‘،،،یہ دیوار پر بلی کے بڑے بڑے پوسٹر دیکھ رہے ہو‘‘،،،جب سے مالک مکان نے یہ چال چلی ہے‘‘،،،چوہے بیچارے سی۔ایم پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم کی طرح اس سے دھوکا کھا گئے‘‘،،،کبھی کبھی مالک مکان رات آٹھ بجے سے لے کر دس بجے تک میاؤں میاؤں کرتا رہتا ہے‘‘،،،
مرزا نے کہا بس بھائی ہم بھی مسز مرزا سے دھوکا کھا گئے‘‘،،،معصوم سی ہرنی سمجھ کے بیاہ لائے تھے‘‘،،،جب پیکٹ کھولا تو اندر سے پنجے والی ڈنگ ڈونگ ہی نکلی‘‘۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253628 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.