سبز چائے پینے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

سبز چائے کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔ ورم کش اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور یہ گرم مشروب اپنانا درحقیقت ایک بہترین فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔ کیا جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کرشماتی مشروب کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے ؟ ڈان کی رپورٹ کے مطابق کینسر سے لے کر مہاسوں تک کے لیے اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔
 

image


یاداشت بہترین بنائیں
سبز چائے کا روزانہ استعمال دماغ کے ان حصوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جو معلومات کا تجزیہ کرنے اور معلومات اکھٹا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس میں شامل اجزاء توجہ مرکوز کرنے اور ذہنی ہوشیاری کی سطح بڑھاتے ہیں، اس میں چونکہ کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لہذا اعصابی تناﺅ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

image


کینسر سے بچاﺅ کے لیے مفید
ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے لیے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیشقدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے، جبکہ ایک اور امریکی تحقیق میں اسے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے بہترین بتایا گیا۔

image


جسمانی چربی تیزی سے گھلائے
اگر آپ جسمانی وزن میں اضافے یا توند نکلنے سے پریشان ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ چوہوں ہر ہونے والی تحقیق میں اس گرم مشروب کے استعمال اور ورزش سے 36 فیصد تک توند کی چربی کو گھلانے میں کامیابی ملی۔ کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مشروب کا استعمال آٹھ ہفتوں میں پانچ کلو تک جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

image


فالج کا خطرہ کم کرے
ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ اس مشروب کا استعمال فالج کے حملے کا خطرہ بیس فیصد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چار کپ روزانہ سبز چائے فالج کا خطرہ بیس فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ اس کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا، یہ خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔

image


کیل مہاسوں سے نجات
میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزا دو تہائی کیل مہاسوں کو صاف کردیتے ہیں، تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہوگا، چکنی جلد کے لیے پودینے کی چائے کو سبز چائے میں شامل کرکے یہ کام کرنا ہوگا۔

image

دل کے لیے بھی فائدہ مند
سبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے کولیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتا ہے۔ روزانہ ایک سے دو کپ سبز چائے پینے والوں میں شریانوں کے سکڑنے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Green tea is the healthiest beverage on the planet. It is loaded with antioxidants and nutrients that have powerful effects on the body. This includes improved brain function, fat loss, a lower risk of cancer and many other incredible benefits.