آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا اور اس فیصلے میں
نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے- سپریم کورٹ نے نہ صرف نواز شریف
کو نااہل قرار دیا ہے بلکہ نیب کو احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ وہ 6
ہفتوں میں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرے-
|
|
سپریم کورٹ نے نیب کو نواز شریف کے بچوں اور داما خلاف بھی ریفرنس داخل
کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ساتھ ہی نواز شریف کے داما کیپٹن صفدر کو
بھی نااہل قرار دے دیا ہے-
پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر سنایا- ان
ججوں میں جسٹس آصف سعید کھوسہ٬ جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس
شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے-
اس بینج کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی اور 21 جولائی 2017 کو
پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے آج 28 جولائی 2017 کو سنا دیا
گیا-
|
|
آپ کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے متعلق کیا
رائے ہے؟ الیکشن 2018 میں اس فیصلے کا فائدہ کس پارٹی کو پہنچ سکتا ہے؟ کیا
یہ تاریخی فیصلہ واقعی ملکِ پاکستان کا مستقبل سنوار دے گا؟
تبصرے کی صورت میں اپنی رائے سے آگاہ کیجیے! |