اگر پاکستانی سیاست کی 70 سالہ تاریخ کا جائزہ لیا جائے
تو اس میں نہ صرف ڈرامائی تبدیلیاں نظر آئیں گی، بلکہ سیاست میں وہ لوگ
بھی نظر آئیں گے جو کئی عرصے تک ٹی وی اسکرین پر اداکاری تو کرتے رہے لیکن
کوئی خاص مقام حاصل نہیں کر پائے- مگر یہ شخصیات سیاست کی دنیا کی دیوتا بن
بیٹھی اور بلندیوں پر پہنچ گئیں- آئیے ڈان کی ایک رپورسٹ سے اخد شدہ ایسی
ہی 3 شخصیات کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں- ویسے ان شخصیات کے علاوہ بھی کئی
مشہور شخصیات ایسی ہیں
جنہوں نے اداکاری و گلوکاری اور ٹاک شوز کی میزبانی کے ساتھ ساتھ سیاست میں
بھی قدم رکھا- تاہم وہ سیاست میں وہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے
جو انہیں پہلے شعبے میں حاصل ہوئی- ان قابلِ ذکر شخصیات میں کنول نعمان٬
طارق عزیز٬ مسرت شاہین٬ عتیقہ اوڈھو٬ ابرارالحق (گلوکار) اور ریحام خان (
ٹاک شوز) شامل ہیں- |
آصف علی زرداری
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا شمار بھی دنیا کے ان سیاستدانوں
میں ہوتا ہے، جو حادثاتی طور پر اقتدار میں آئے اور ہمیشہ کے لیے دنیا بھر
میں مشہور ہوگئے۔ کاروباری اور سینما گھروں کے حوالے سے کام کرنے والے
سیاسی کارکن حاکم علی زرداری کے گھر میں پیدا ہونے والے آصف علی زرداری
بھی اپنے بچپن میں ’سالگرہ‘ نامی فلم میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرچکے
ہیں۔ آصف علی زرداری کا زیادہ تعلق جہاں اداکاری سے نہیں ہے، وہیں ان کا
تعلق پاکستانی سیاست میں بھی 2008 سے پہلے اتنا اہم نہیں تھا، البتہ بے
نظیر بھٹو کے شوہر ہونے کی وجہ سے ان کا نام پاکستانی سیاست میں سنا جاتا
تھا۔ انہوں نے اپنے دور صدارت میں کئی اہم کارنامے سر انجام دئیے، جب کہ وہ
متنازع صدر بھی رہے۔
|
|
فوزیہ وہاب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے شہرت حاصل
کرنے والی فوزیہ وہاب نے سیاست کی شروعات تو 1993 میں کی، لیکن وہ اس سے
پہلے اداکاری کر چکی تھیں۔ فوزیہ وہاب کو بے نظیر بھٹو نے 1993 میں کراچی
کی شہری حکومت کے تحت چلنے والی ایدھی ایئرایمبولینس کی سروس کمیٹی کے
اراکین میں شامل کیا، لیکن پھر اسی برس ہی انہیں پیپلز پارٹی میں انسانی
حقوق سیل کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ فوزیہ وہاب 2 بار قومی اسمبلی کی رکن
منتخب ہوئیں، آخری بار وہ 2008 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، انہوں نے حدود
آرڈیننس، خواتین کے حقوق اور توہین رسالت کے حوالے سے قانون سازی اور
تحاریک میں بھرپور حصہ لیا۔ لیکن سیاست میں آنے سے کئی برس قبل انہوں نے
اداکاری بھی کی،مگر وہ ملک میں اداکارہ کے بجائے سیاستدان کی حیثیت سے
پہچانی جاتی ہیں۔ کم عمری میں صحافی اور سیاسی ٹی وی ٹاک شو کے میزبان وہاب
صدیقی سے شادی کرنے کے بعد 1991 میں انہوں نے ڈائریکٹر حسینہ معین کے ڈرامے
’کہر‘ میں اہم کردار ادا کیا۔ فوزیہ وہاب نے 1991 سے 1992 تک کچھ ماڈلنگ
منصوبوں میں بھی کام کیا، لیکن اگلے تین سال بعد وہ ادکارہ سے سیاستدان بن
چکی تھیں۔ فوزیہ وہاب 12 جون 2012 کو پتے کی بیماری کے باعث کراچی کے خانگی
ہسپتال میں چل بسیں، ان کے تین آپریشن کیے گئے، لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔
|
|
شرمیلا فاروقی
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسبملی اور سابق صوبائی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی
کو پاکستان کے کئی لوگ متحرک اور نوجوان سیاستدان کے طور پر پہنچانتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی کا شمار نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی خوبصورت اور جوان
سیاستدانوں میں ہوتا ہے، لیکن انہوں نے بھی سیاست میں آنے سے کئی سال قبل
1997 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’پانچواں موسم‘ میں اہم
کردار ادا کیا۔ اگرچہ ان کی اداکاری کا سلسلہ بھی زیادہ نہیں چل سکا، لیکن
وہ اداکاری کو خیرآباد کہنے کے بعد کلچر، فنون لطیفہ اور ثقافت کے قریب ہی
رہیں، اسی وجہ سے 2013 کے پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہیں محکمہ ثقافت کا
قلمدان بھی سونپا۔
|
|