ایل ای ڈی بلب کے حیران کن نقصان کا انکشاف

اب تک ایل ای ڈی بلب کو صرف بجلی کی بچت کے حوالے سے فائدہ مند قرار دیا لیکن حال ہی میں ماہرین نے ان بلب سے پہنچنے والے ایک نقصان اور تکلیف کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے- اس نئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب کے بےپناہ ٹمٹانے کے باعث لوگوں سردرد کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے-
 

image


یہ انکشاف برطانوی ایکسز یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف 20 منٹ تک ہی یہ بلب جلانے سے نہ صرف لوگوں کا سر چکرانے لگتا ہے بلکہ ان کے سر میں تکلیف بھی شروع ہوجاتی ہے-

ماہرین کا کہنا ہے کہ “ عام طور پر ٹیوب لائٹس ٹمٹماہٹ کے ساتھ 35 فیصد تک مدھم ہوجاتی ہیں جبکہ ایل ای ڈی بلبس 100 فیصد تک مدھم ہو جاتے ہیں- ایل ای ڈی بلب کی ٹمٹماہٹ روایتی بلبوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہے“۔

“ یہی وجہ ہے کہ جن افراد کی آنکھوں کو ٹمٹماہٹ برداشت نہیں ہوتی ان کے سر میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں“-
 

image

ماہرین کے مطابق یہ ایل ای ڈی بلب فی سیکنڈ چار سو مرتبہ ٹمٹماتے ہیں اور یوں سر میں درد کا امکان بڑھ جاتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE:

Energy-saving lightbulbs could be giving us all headaches as they flicker too much. LED bulbs can bring on feelings of dizziness and pain within just 20 minutes of switching them on, an expert has warned.