پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کو جنت کا دروازہ کہا جائے تو
بےجا نہ ہوگا کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے پاکستان کے جنت نظیر خوبصورت
اور حسین شمالی علاقہ جات کا آغاز ہوتا ہے- ایبٹ آباد کئی ایسے پرکشش
سیاحتی مقامات کا مالک ہے جو سیاحوں کو اپنی محبت میں گرفتار کرنے کا ہنر
جانتے ہیں- اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں کئی تاریخی مقامات بھی موجود ہیں-
آئیے آج ہم آپ کو اس خوبصورت شہر کے چند دلکش اور تاریخی مقامات کے بارے
میں بتاتے ہیں-
|
|
یہ ایبٹ آباد کی قدیم ترین مسجد ہے جسے الیاسی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے-
اس مسجد کی وجہ شہرت اس میں بہنے والا ایک میٹھے پانی کے چشمہ بھی ہے جو
قریبی پہاڑوں سے بہتا ہوا یہاں آتا ہے-
|
|
شملہ کی پہاڑیاں بھی ایبٹ آباد کا ایک خوبصورت ترین اور مقبول سیاحتی مقام
ہے- یہاں بلند ترین مقام پر کھڑے ہو کر آپ پورے شہر کا دلچسپ نظارہ بھی
کرسکتے ہیں-
|
|
حال ہی میں ایبٹ کے ٹاؤن شپ ایریا میں چئیر لفٹ کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا
سفر ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوتا ہے-
|
|
ایبٹ آباد کی ہرنوئی جھیل بھی ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے جہاں لوگ دور دور
سے پکنک منانے کے لیے آتے ہیں- اس جھیل کا شفاف پانی اور اس مقام پر موجود
سرسبز پہاڑیاں بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں-
|
|
ایبٹ آباد کا لیڈی گارڈن 19ویں صدی میں قائم کیا گیا اور اس گارڈن میں
متعدد خوبصورت پھول اور درخت موجود ہیں- اس گارڈن میں کھانوں کے اسٹال اور
جھولے بھی نصب ہیں٬ اسی لیے یہ گارڈن مقامی شہریوں کے لیے انتہائی اہمیت کا
حاصل ہے-
|
|
ایبٹ آباد جائیں اور وہاں کے اگر چپلی کباب نہ کھائیں تو سمجھیں آپ کا یہ
سفر نامکمل ہے- جی ہاں چپلی کباب اس شہر کی خاص ڈش ہے جو انتہائی لذیز ہوتی
ہے-
|
|
موسمِ سرما میں ایبٹ آباد کے ڈھلوان پر مشتمل کئی مقامات برف سے ڈھک جاتے
ہیں جس کی وجہ سے یہ اسکائنگ کے لیے بہترین قرار دیے جاتے ہیں-
|
|
ایبٹ آباد کا ٹھنڈیانی ایک ایسا مقام ہے جہاں آپ بادلوں سے باتیں کرسکتے
ہیں- یہ ایک انتہائی حسین مقام ہے اور اس کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لیے
گُھڑ سواری بہترین ہے-
|
|
ایبٹ آباد کے جنوب میں 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوبصورت وادی واقع ہے
جسے دنیا ہری پور کے نام سے جانتی ہے- اس حسین و جمیل وادی میں وقت گزارنا
آپ کی روح اور مزاج کے لیے سکون اور اطمینان کا باعث بنتا ہے-
|
|
ایبٹ آباد جائیں تو اس شہر میں موجود قدیم ترین St. Luke چرچ کو ضرور
دیکھیں- اس چرچ کی شاندار تعمیرات آپ کو حیرت میں مبتلا کردے گی- |