آپ اس بات سے تو بخوبی واقف ہوں گے کہ خلا باز اس وقت ایک
بھاری بھرکم اور عجیب و غریب قسم کا لباس پہن لیتے ہیں جب وہ خلا میں جانے
لگتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر خلا باز یہ خاص لباس پہنے بغیر خلا
میں چلیں جائے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
اگر نہیں جانتے تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں خلا میں جانے والا انسان اگر
خلائی لباس نہ پہنے تو اسے کیسے حالات کا سامنا کرنے پڑے گا؟
|
|
خلاء میں پایا جانے والا ویکیوم ایسے انسان کے جسم
میں موجود تمام ہوا کو کھینچ لے گا جس نے خلائی لباس نہیں پہن رکھا ہوگا-
اور اگر ہوا پھیپھڑوں میں باقی رہی تو ان کا پھٹنا بھی یقینی ہے جبکہ
آکسیجن اس انسان کے باقی جسم کو اس کے حجم سے دوگنا زائد پھلانے کا سبب بن
جائے گی-
دوسری جانب جسم میں پایا جانے والا ہر قسم کا سیال بھی بخارات بن کر اڑ
جائے گا اور یوں آنکھوں اور زبان کی سطح ابلنے لگے گی جبکہ پھیپھڑوں میں
ہوا موجود نہ ہونے کے سبب خون بھی دماغ تک آکسیجن کی فراہمی معطل کر دے گا۔
یہ تمام خوفناک عمل صرف 15 سیکنڈ میں مکمل ہوجائے گا اور اگر پھر بھی کوئی
انسان بچ جاتا ہے تو اگلے 90 سیکنڈ میں اس کی موت یقینی ہے جو دم گھٹنے کے
باعث واقع ہوگی-
|
|
چونکہ خلا میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے اس لیے بغیر خلائی سوٹ والے انسان کا
جسم 12 سے 26 گھنٹوں کے دوران منجمند ہوجائے گا لیکن مذکورہ انسان کسی
ستارے کے قریب ہوا تو اس کا جسم جل جائے گا-
یہ بھی واضح رہے کہ خلا میں انسان کی لاش کے ڈی کمپوز ہونے کا عمل انتہائی
سست ہوتا ہے اس لیے وہ لاکھوں سال تک خلاﺀ میں تیر سکتی ہے-
|