انگلینڈ کے مایہ ناز کرکٹر اور مذہب اسلام سے تعلق رکھنے
والے معین علی نے ایک مرتبہ پھر اپنے ایک شاندار عمل سے تمام مسلمانوں کا
سر فخر سے بلند کردیا- حال ہی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے
والی سیریز میں معین علی نے انگلینڈ کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا٬ یہاں
تک کہ انہیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی سیریز کے اعزاز سے بھی نوازا گیا-
|
|
تاہم جب انگلینڈ کی ٹیم اپنی فتح کا جشن منا رہی تھی
تو معین علی اس لیے جشن سے کنارہ کشی اختیار کر کے پویلین کی جانب چل دیے
کہ جیت کی خوشی میں کھلاڑی ایک دوسرے پر شراب انڈیل رہے تھے جو یقیناً مذہب
اسلام میں حرام ہے-
معین علی نے دور سے ہی کھڑے ہو کر صرف تالیاں بجائیں اور باقی ساتھیوں کے
ساتھ شامل نہ ہوئے-
|
|
معین علی کے بحیثیت مسلمان اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بےانتہا سراہا جا رہا
ہے- اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ معین علی ایسے کسی جشن میں شرکت نہ کی ہو
اس سے قبل انگلینڈ نے 2015 کی ایشز سیریز میں فتح حاصل کی تھی تو تب بھی
معین علی نے انہی وجوہات کی بنا پر جشن میں شرکت نہیں کی تھی-
|