دنیا کے مقبول ترین کھیل اور چند دلچسپ حقائق

گزشتہ ہزاروں سال سے لوگ مختلف اقسام کے کھیل کھیلتے اور دیکھتے آرہے ہیں- یونان میں ہونے والے قدیم اولمپک کھیلوں سے لے کر فٹبال کے سپر باؤل (سالانہ عالمی چمپئین شپ ) تک کھیل ہمیشہ سے ہی انسانی زندگی کا اہم ترین حصہ رہے ہیں- یوں تو دنیا میں متعدد اقسام کے کھیل کھیلے جاتے ہیں لیکن آج ہم صرف دنیا کے مقبول ترین کھیلوں اور ان سے وابستہ چند دلچسپ حقائق کے بارے میں بات کریں گے-


Baseball
بیس اگرچہ امریکہ کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے تاہم یہ دیگر ممالک میں بھی پھیلا ہوا ہے- بیس بال کی سب سے پہلی عالمی سیریز 1903 میں منعقد ہوئی اور آج اس کا شمار دنیا کے اہم ترین کھیلوں میں ہوتا ہے-

image


Boxing
بنیادی طور پر باکسنگ کے کوئی قوانین نہیں تھے٬ یہاں تک کھلاڑیوں کی اموات واقع ہونے لگی- لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کے قواعد و ضوابط بھی متعارف کروائے گئے- تاہم یہ ایک پرتشدد کھیل ہے اور اسی وجہ سے کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے جبکہ اس کھیل کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے-

image


Rugby
رگبی انگلینڈ کا ایجاد کردہ کھیل ہے اور اس کا شمار بھی پرتشدد کھیلوں میں ہوتا ہے- تاہم یہ کھیل امریکہ سمیت دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے-

image


Volleyball
والی بال کی بنیاد 1895 میں رکھی گئی لیکن اس کھیل کی ورلڈ چمپئین شپ کا انعقاد پہلی بار 1949 میں ہوا- اس کے بعد اسے 1964 میں اولمپک اسپورٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا- آج والی بال کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے-

image


Ice Hockey
حقیقی معنوں میں آئس ہاکی ایک ہزاروں سال پرانا کھیل ہے تاہم اس میں جدت کا آغاز کینیڈا نے کیا- سب سے پہلا مقامی سطح پر ہاکی کا کھیل 1875 میں مونٹریال میں کھیلا گیا- 19ویں صدی میں یہ کھیل انتہائی مقبول ہوگیا اور آج یہ بین الاقوامی طور پر بھی کھیلا جاتا ہے-

image


Tennis
ٹینس کی ابتدا تو انگلینڈ سے ہوئی لیکن جلد ہی امریکہ نے اسے اختیار کرلیا اور چمپئین بن بیٹھا- اس وقت 17 ملین سے زائد امریکی ٹینس کھیلنے کے شوقین ہیں- ٹینس عالمی طور پر لاکھوں ملین ڈالر کی آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے-

image

Golf
اسکاٹ لینڈ کا دعویٰ ہے کہ گولف اس کی ایجاد ہے- تاہم اس کھیل نے بھی دنیا میں بہت سے تیزی سے مقبولیت حاصل کی- اس کھیل کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس میں کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو شکست دے کر نقد انعامی رقم تک حاصل کرتے ہیں- گولف ایک ملٹی ملین ڈالر انٹرنیشنل کھیل ہے-

image

Cricket
یوں تو کرکٹ برطانیہ کا ایجاد کردہ کھیل ہے لیکن آج یہ دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے اور کئی ممالک میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ کھیلا جاتا ہے جن میں پاکستان٬ بھارت اور کمبوڈیا سمیت کئی اور ممالک شامل ہیں- یہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے جس کے ناظرین کی تعداد 2.5 بلین ہے-

image

Basketball
باسکٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جو نہ صرف 200 سے زائد ممالک میں کھیلا جاتا ہے بلکہ ان ممالک کے درمیان باسکٹ بال کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں- 300 ملین سے زائد افراد اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں- باسکٹ بال آج دنیا کا ایک بہت بڑا کھیل بن چکا ہے-

image

Football
فٹبال دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے- یہ باسکٹ بال کی مانند ایک سستا اور تفریح سے بھرپور کھیل سمجھا جاتا ہے- تاہم اس کھیل نے سینکڑوں ممالک کو گھیر کے رکھا ہے کیونکہ ان ممالک کے درمیان فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے- فٹبال کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے بالخصوص امریکہ میں اسے بہت پسند کیا جارہا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

For thousands of years, people have loved to watch and play sports. From the ancient Olympic games in Greece to the Super Bowl, sports are an important part of the human experience. But, out of all the sports that exist, which are the most popular? Here are the some most popular sports in the world.