نوجوان پاکستانی کھلاڑی کی دورانِ کھیل موت اور پی سی بی کا ٹوئیٹ

کرکٹ کا شوق اب تک کئی بار مہلک ثابت ہوچکا ہے٬ متعدد قابلِ ذکر اور مایہ ناز انٹرنیشنل کھلاڑی ایسے ہیں جو دورانِ کھیل زخمی ہوئے اور موت کا شکار بن گئے- حال ہی میں پاکستان کے شہر مردان میں بھی ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے-
 

image


زبیر احمد مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے نوجوان کرکٹر تھے جو 14 اگست 2017 کو کلب میں پریکٹس کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر پر بال لگنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- زبیر فخر زمان اکیڈمی کا حصہ بھی تھے اور ان میں فخر زمان کو دیکھ کر ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا تھا-

زبیر احمد کی موت کی افسوسناک خبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر بھی کیا- پی سی بی کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ “ زبیر احمد کی افسوسناک ہمارے لیے ایک اور یادداشت ہے کہ دورانِ کھیل ہیلمٹ لازمی پہننا چاہیے- ہماری ہمدردیاں زبیر کے خاندان کے ساتھ ہیں“-

اس کے علاوہ سابقہ آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے زبیر احمد کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیا-
 

image


یہ واقعہ ایک دکھ بھری یاد ہے ان کھلاڑیوں کے لیے جو کھیل کے دوران حفاظتی اقدامات کو خاطر میں نہیں لاتے- چونکہ دورانِ کھیل زبیر احمد نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا اس لیے بال براہ راست ان کے سر پر جا لگی اور مہلک ثابت ہوگئی-

سر پر بال لگنے کے بعد ایک بار زبیر احمد اٹھ کھڑے ہوئے اور خود کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے دوبارہ کھیلنا شروع کردیا لیکن اگلے بال پر واپس پچ پر گر پڑے اور بےہوش گئے- ان کے ساتھی جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Cricket – A sport loved by many has proven to be fatal at times. Many notable cricketers have died while playing the game and have suffered serious injuries. As we talk about this, a recent has taken place in Mardan, Peshawar, and here’s what had happened: