وہاب ریاض مہنگے ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ کٹیم کے مقبول فاسٹ باؤلر وہاب ریاض جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں- وہاب ریاض کی خدمات بینونی زلمی نے حاصل کیں اور وہاب ریاض کو ٹی 20 گلوبل لیگ کھیلنے پر ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی-
 

image


گلوبل لیگ ٹی 20 میں 16راؤنڈز کے دوران پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے منتخب کیا جس میں وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے-

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور انور علی کو ایک ایک لاکھ،عماد وسیم کو 85 ہزار ،محمد حفیظ کو 75ہزار ،یاسر شاہ کو 60ہزار اور فخر زمان کو 65 ہزار ڈالرز ادا کیے جائیں گے ۔

کیپ ٹائون میں ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ کے میلے میں پاکستان کی ڈربن قلندر اور بینونی زلمی بھی پر پیش پیش رہیں۔
 

image


بینونی زلمی نے جیسن رائے، ڈی کوک، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد نواز سے ناطہ جوڑا تو تو ڈربن قلندرز نے ایون مورگن، ہاشم آملہ، فخر زمان اور محمد حفیظ کو اپنا حصہ بنا لیا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The cricket franchise of the House of Zalmi, Benoni Zalmi, on Sunday signed Wahab Riaz and Umar Akmal for $0.115 million and $0.1 million respectively, for the upcoming Global T20 League which will be held under the aegis of Cricket South Africa (CSA).