نائجیریا کے چوہوں نے ملک کے صدر کو ہی ان کے صدارتی دفتر سے بےدخل کر ڈالا
جس کے بعد صدر محمد بخاری اگلے تین ماہ تک تمام دفتری امور اپنے گھر سے کام
کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کے دفتر میں تباہی مچا دی ہے۔
|
|
درحقیقت نائیجیریا کے صدر محمد بخاری گزشتہ 3 ماہ سے اپنی طبیعت کی ناسازی
کے باعث برطانیہ میں مقیم تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چوہوں نے ان کے
دفتر کے فرنیچر اور ایئر کنڈیشنڈ سمیت متعدد سامان کو نقصان پہنچایا۔
نائجیریا کے صدر جون 2016 سے لے کر اب تک 3 مرتبہ طبی معائنے کے لیے لندن
جا چکے ہیں اور گزشتہ 3 ماہ سے وہیں رہائش بھی اختیار کیے ہوئے تھے-
حکومت کے ترجمان گاربا شےہو کا کہنا ہے کہ “ صدر کو اپنے دفتری امور گھر سے
بیٹھ کر سرانجام دینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
کیونکہ ان کے گھر پر بھی تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں-
|
|
تاہم صدر کے اس فیصلے کو عوام نے پسند نہیں کیا اور حکومت کی جانب سے اس
فیصلے بتائی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے- دوسری
جانب سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی اس وجہ کو جھوٹ قرار دیا جارہا ہے اور ان
کا کہنا ہے کہ صدر کو کوئی سنگین بیماری لاحق ہے جسے چھپایا جارہا ہے-
|