سانجھی

سو لفظوں کی کہانی
سانجھی
وہ ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ایک دوسرے سے زندگیاں جڑی ہوئی تھیں۔ دکھ سکھ ساتھ ساتھ جڑے تھے۔
رشتوں میں بھی تعلق ایک سا تھا‘ پر کچھ فرق تھا ان میں‘ اسی لئے عموماً“ آپس میں بات چیت اور خوشی غمی میں احساس نہیں کرتے تھے۔ عید‘ سالگرہ پر آپس میں مبارکبادیں نہیں دیتے تھے۔
وہ گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے دعوے دار تھے۔ سربراہ البتہ ایک نہیں تھا۔ جبکہ گھر میں رشتوں کی کفالت اور ضروریات زندگی وراثت کے پیسوں سے پوری ہو رہی تھیں۔
ماں بھی ایک تھی اور باپ بھی ‘
لیکن‘ محبتیں سانجھی نہیں تھیں

Muhammad Javed Khadim
About the Author: Muhammad Javed Khadim Read More Articles by Muhammad Javed Khadim: 9 Articles with 8326 views نام : محمد جاوید خادم پیدائش : ۰۳ اکتوبر ۱۹۸۲ شہر : اوستہ محمد ضلع جعفرآباد بلوچستان۔ تعلیم : بی اے (بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ) پیشہ : سرکاری ملازمت اع.. View More