آؤ دعا کرتے ہیں

آئیں سب مل کے دعا کریں کہ اللہ جل شانہ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں اعمال صالح پر چلنے اور قائم رہنے کی توفیق و ہدایت مرحمت فرمائے آمین

آج دنیا تباہی کے جس دہانے پر کھڑی ہے اس نے سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے
تخمینہ لگایا جائے تو معلوم ہوگا کہ گذشتہ کئی سالوں میں دنیا کے بیشتر ممالک کو بارہا تباہی و بربادی کا سامنا رہا ہے جس میں اقتصادی٬ معاشی اور معاشرتی ہر قسم کا خسارہ شامل ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہئے کہ کہیں ہم انسانوں نے اپنے منصب و مقصد کو فراموش تو نہیں کردیا کہ جس مقصد کی تکمیل کے لئے انسان کو تخلیق کیا گیا ہے کہیں انسان اس مقصد سے غفلت کا مرتکب تو نہیں ہورہا اور ربّ کائنات کی نافرمانی کے سبب رب تعالی کی ناراضگی کا سزاوار تو نہیں ہو رہا کہ آج اس قسم کے شدید بحران و مسائل اور بے چینی و انتشار کا شکار ہے زمین پر کہیں زلزلے تو کہیں سیلاب اور طوفانوں نے نہ صرف دنیا کو اقتصادی و معاشی سطح پر نقصان پہنچایا بلکہ سینکڑوں ہزاروں اور لاکھوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں ایک طرف قدرتی آفات کا خوف تو دوسری طرف خود کش حملوں کی صورت میں انسان کی انسان سے دشمنی نے کہرام مچا رکھا ہے انسانیت کے دشمن جو یہ سب کر رہے ہیں ان کو انسان کہنا بھی انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ یہ انسان کے روپ میں شیطان ہیں اور بے شک شیطان ہی انسان کا ازلی دشمن ہے " اللہ ربّ العزّت انسان اور انسانتیت پر رحم فرمائے اور انسان کو شیطان کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے حسن تدبیر اور حسن عمل کی توفیق عنایت فرمائے آمین

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 24012 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More