سورہ الذاریات - ٥١ -
----------------------- آیات # ١ تا ٢٣
قسم ان کی جو بکھیر کر اڑانے والیاں - پھر بوجھ اٹھانے والیاں - پھر نرم
چلنے والیاں - پھر حکم سے بانٹنے والیاں - بیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا
جاتا ہے ضرور سچ ہے - اور بیشک انصاف ضرور ہونا - آرائش والے آسمان کی قسم
- تم مختلف بات میں ہو - اس ( قرآن سے ) وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت
ہی میں اوندھا یا جانا ہو - مارے جائیں دل سے تراشنے والے - جو نشے میں
بھولے ہوئے ہیں - پوچھتے ہیں انصاف کا دن کب ہوگا - اس دن ہوگا جس دن وہ آگ
پر تپائے جائیں گے - اور فرمایا جائے گا چکھو اپنا تپنا یہ ہے وہ جس کی
تمہیں جلدی تھی - بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں - اپنے رب کی
عطائیں لیتے ہوئے بیشک وہ اس سے پہلے نکو کار تھے - وہ رات میں کم سویا
کرتے - اور پچھلی رات استغفار کرتے - اور انکے مالوں میں حق تھا منگتا اور
بے نصیب کا - اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو اور خود تم میں تو
کیا تمہیں سوجھتا نہیں - اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جو تمہیں وعدہ
دیا جاتا ہے - تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی
زبان میں جو تم بولتے ہو - |