یومِ عرفہ کےبارے میں چنداہم معلومات

یومِ عرفہ کےبارے میں چنداہم معلومات

کل نوذی الحجہ ہےجس کویومِ عرفہ کہاجاتاہے،رحمتوں کےنزول کادن،اہلِ موقف کی عید،گناہوں کےدھوجانےکادن
دعاؤں کی قبولیت کادن،جس میں حاجیوں کےآنسواورسسکیاں مل جاتی ہیں،مناجات طویل ہوجاتی ہے
اللہ فرشتوں کےسامنےاپنےبندوں پرفخرکرکےفرماتےہیں،
ان کےگناہ دنیاکےدنوں،بارش کےقطروں اورریت کےذروں کےبرابرکیوں نہ ہوتب بھی میں ان کومعاف کرتاہوں اور
شیطان اس وسعتِ رحمت کودیکھتےہوئےذلیل وخوارہوکرسب سےچھوٹاہوجاتاہے
آئیےاس عظیم دن یومِ مشہودکےمتعلق کچھ جانئیے
عرفہ کےدن کےبارےچندچیدہ چیدہ معلومات
(1)عرفہ کوعرفہ یاتواس لئےکہاجاتاہےکہ جب جبریل امین حضرت ابراہیم علیہ السلام کومناسکِ حج بتاتےتوآپ علیہ السلام جواب میں فرماتے"عَرَفتُ"یعنی میں نےپہچان لیا،یامیں سمجھ گیا،اوریااس لئےکہاجاتاہےکہ حضرت آدم وحواءعلیہماالسلام کایہاں تعارف ہواتھا(کشف المشکل)
(2)ابن حجررحمہ اللہ فرماتےہیں کہ یومِ عرفہ کاروزہ یومِ عاشوراء سےافضل ہےکیونکہ یومِ عاشوراءکاروزہ حضرت موسی علیہ السلام کی طرف منسوب ہےجبکہ یومِ عرفہ کاروزہ حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے(فتح الباری
(3)یومِ عاشوراءکےروزہ سےایک سال جبکہ یومِ عرفہ کےروزےسے
دوسال کےگناہ معاف ہوتےہیں کیوں؟(1)یومِ عرفہ خودحرمت والےمہینےمیں واقع ہےاس سےپہلےبھی حرمت والامہینہ ہےاوربعدمیں بھی جبکہ یومِ عاشوراء کےبعدحرمت والامہینہ نہیں(2)یومِ عرفہ کاروزہ ہماری شریعت کی خصوصیات میں سےہے بخلافِ عاشوراء کےروزےکے،اس لئےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سےیومِ عرفہ کےروزےکےاجرکوبڑھادیاگیا(بدائع الفوائد)
(4)یومِ عرفہ کےروزےسےآنےوالےسال کےگناہ کیسےمعاف ہوتےہیں جبگہ وہ گناہ ابھی سرزدہوئےہی نہیں ہوئے؟
مناوی رحمہ اللہ فرماتےہیں کہ:
(1)اللہ تعالی گناہوں سےاس کی حفاظت فرمائیں گے
(2)یااتنابےحساب اجرعطاء فرمائیں گےکہ وہ آئندہ سال کےگناہوں کےلئےکفارہ بن جائیگااگرچہ وہ گناہ ابھی ہوئےہی نہ ہوں
(3)اگرواقع ہوبھی جائےتوقبل الوقوع ہی اُن گناہوں کاکفارہ ہوچکاہوگاجیساکہ کوئی قسم کاکفارہ پہلےدےاورحانث بعدمیں ہو(فیض القدیر)
(5) کیاکبیرہ گناہ بھی معاف ہوجاتےہیں؟
امام نووی رحمہ اللہ فرماتےہیں،علماء کےنزدیک مرادصغیرہ گنا ہ ہیں،اگرکسی کےصغیرہ گناہ نہ ہوں توکبیرہ گناہوں میں تخفیف کی قوی اُمیدہے،کبیرہ بھی نہ ہوں تودرجات بلندہوں گے(شرح صحیح مسلم)
(6)رمضان کےمہینہ میں لیلۃ القدرکواللہ تعالی نےبندوں سےپوشیدہ رکھاہےچنانچہ یقین کےساتھ کوئی نہیں جانتاکہ لیلۃ القدرکونسی ہےجبکہ ماہِ ذی الحجہ میں یومِ عرفہ کوسب جانتےہیں لیکن پھربھی اس سےفائدہ اٹھانےمیں کوتاہی کیجاتی ہے
(7) یوم عرفہ میں الله تعالی فرشتوں کے سامنے میدان عرفات میں موجود لوگوں پر فخر کرتے ہیں(مسنداحمد
(8) یوم عرفہ کاوقوف حج کا رکن اعظم ہے،(بخاری ومسلم)
(9) یوم عرفہ کوالله تعالی کثیرتعدادمیں بندوں کو جہنم سے آزاد فرماتے ہیں،(صحیح مسلم
(10) حضرت أبوقتادہ رضي اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کے روزہ کےبارہ میں فرمایا : یہ گزرے ہوئے اورآنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ ہے(صحیح مسلم
(11) عرفہ کے دن اللہ تعالی نےدینِ اسلام کی تکمیل فرمائی اوراسلام کواپنےبندوں کےلئےبطورِ دین پسندفرمایا(القرآن
(12)عرفہ کےدن اللہ آسمانِ دنیاپراپنی شایانِ شان نزول فرماتےہیں جبکہ باقی پوراسال ہررات کےآخری حصہ میں اپنی شان کےمطابق نزول فرماتےہیں، واللہ اعلم

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 36833 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.