عربی بول چال سیشن نمبر: 3 (کھلا اور بند)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ

ھٰذَا بَابٌ مَفْتُوحٌ (Haaza baabun maftuhunn)
یہ دروازہ کھلا ہوا ہے۔
This door is open

صرف یہ کہنا ہو کہ دروازہ کھلا ہے تو کہیں گے:

اَلْبَابُ مَفْتُوْحٌ ‏(al-baabu maftuhunn)
دروازہ کھلا ہے
The door is open

ھٰذَا بَابٌ مُغْلَقٌ (haaza baabun mughlaqunn)
یہ دروازہ بند ہے۔
This door is closed

اگر صرف یہ کہنا ہو کہ دروازہ بند ہے تو کہیں گے:

اَلبَابُ مُغْلَقٌ (al-baabu mughlaqunn)
دروازہ بند ہے
The door is closed

اَلْمَسْجِدُ مَفْتُوْحٌ (al-masjidu maftuhunn)
مسجد کھلی ہے۔
The Masjid is open

اَلْمَکْتَبُ مَفْتُوْحٌ (al-maktabu maftuhunn)
افیس کھلا ہے۔
The office is open

اَلْبَیْتُ مَفْتُوْحٌ (al-baytu maftuhunn)
گھر کھلا ہے۔
The house is open

اَلْبَیْتُ مُغْلَقٌ ( al-baytu mughlaqunn)
گھر بند ہے۔
The house is closed

اَلْمَدْرَسَۃُ مَفْتُوْحَۃٌ(al-madrasatu maftuhatunn)
سکول کھلا ہے
The school is open

اَلْمَدْرَسَۃُ مُغْلَقَۃٌ (al-madrasatu mughlaqatunn)
سکول بند ہے۔
The school is closed

اَلْکُلِّیَةُ مَفْتُوْحَۃٌ (al-kulliyyatu maftuhatunn)
کالج کھا ہے
The college is open

اَلْکُلِّیَةُ مُغْلَقَۃٌ (al-kulliyyatu mughlaqatunn)
کالج بند ہے
The college is closed

اَلْجَامِعَۃُ مَفْتُوْحَۃٌ (al-Jameatu maftuhatunn)
یونیورسٹی کھلی ہے۔
The university is open

اَلْجَامِعَۃُ مُغْلَقَۃٌ(al-Jameatu mughlaqatunn)
یونیورسٹی بند ہے
The university is closed

نوٹ: مختلف الفاظ کی حرکات اور زبر،زیر، پیش اور دو پیش وغیرہ کو صحیح سمجھنے کے لیے رومن میں لکھے الفاظ کو ضرور دیکھیں۔

کھلا اور بند کو عربی میں کیسے کہتے ہیں. سکول، کالج، یونیورسٹی کو عربی میں مونث استعمال ہوتے ہیں اسلیے ان کو مُغْلَقَۃٌ (mugh-laqatunn) اور مَفْتُوْحَۃٌ (maftu-hatunn) لکھا گیا اور مُغْلَقٌ (mugh-laqunn) اور مَفْتُوْحٌ (maftu-hunn) نہیں۔ مجھے امید ہے اس سمجھنے میں آپ کے لیے مشکل نہ ہو گی۔

بلا(بلی کا مذکر)۔
ما ھذا؟ یہ کیا ہے؟
ھٰذَا قِطٌّ (Haaza qittunn.)
یہ ایک بلا ہے.

کتا۔
ما ھذا؟ یہ کیا ہے۔
ھٰذَا کَلْبٌ (Haaza kalbunn)
یہ کتا ہے.
(عربی میں کش والا کاف بہت زیادہ دباؤ کے طور پر نہیں نکالا جائے گا. لیکن دو نقطوں والا قاف حلق کے درمیان سے نکالا جائے گا۔ اس لیے کَلْبٌ میں جو کاف استعمال ہوا ہے اس پر بہت زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا)

مرغ -
ما ھذا؟ یہ کیا ہے۔
ھٰذَا دِیْکٌ (Haaza deequnn)
یہ مرغ ہے۔

محترم قارئین، یاد رہے کہ غیر انسانوں،چیزوں اور جانوروں وغیرہ کے لیے لفظ ''ما ھذا'' استعمال ہوتا ہے۔اور انسانوں کے لیے لفظ ''من ھذا'' استعمال ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ، آئندہ سیشنز میں اس کو مزید مثالوں سے واضع کیا جائے گا۔

اور ہر سیشن میں میری کوشش ہے کے الفاظ کے ذخیرہ (vocabulary) کو بھی زیادہ کروں تاکہ ایک طرف دھیرے دھیرے آپ بول چال سیکھیں تو دوسری طرف آپ کے ذہن میں الفاظ کا ذخیرہ بھی زیادہ ہوتا چلا جاۓ، ان شاء اللہ۔ اور اسی طرح اللہ کی مدد سے آپ عربی زبان کو سیکھتے اور اس پر عبور حاصل کرتے چلے جائیں گے۔ لیکن شرط وہ ہی انہماک اور جہد مسلسل سے اس پر محنت کرتے رہنا اور آگے دوڑ اور پیچھے چھوڑ سے اجتناب کرنا۔
 

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 410091 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.