Iligan کا شمار فلپائن کے بڑے شہروں میں کیا جاتا ہے جبکہ یہ شہر ایک صنعتی
مرکز کی بھی حیثیت رکھتا ہے- اس شہر میں کئی بڑی صنعتیں قائم ہیں جو اسٹیل
اور سیمنٹ پیدا کر رہی ہیں- تاہم اس صنعتی شہر کو قدرتی خوبصورتی کے حوالے
سے بھی جانا جاتا ہے-
|
|
یہ شہر Bohol سمندر کے کنارے آباد ہے اور اسے متعدد پہاڑوں٬ ٹھنڈے پانی کے
چشموں اور خوبصورت آبشاروں کا گھر بھی قرار دیا جاتا ہے- سرکاری طور پر اس
شہر میں 23 آبشار واقع ہے-
|
|
یہ آبشار اتنے حسین و جمیل ہیں کہ ان کی خوبصورتی کی مثال پوری دنیا میں
کہیں نہیں ملتی- اور اسی وجہ سے Iligan کو “ جادوئی آبشاروں کا شہر “ بھی
کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آبشار اتنے پرکشش ہیں کہ کسی کو بھی اپنے سحر میں
گرفتار کرلیتے ہیں-
|
|
یہاں ایک ایسا آبشار بھی جس کی شہرت کی ایک وجہ دو جھرنے ہیں- یوں تو اسے
Maria Cristina Falls کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن بعض اوقات اس آبشار کے
دو جھرنے ایک ساتھ بہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے “twin falls” کے نام سے
بھی یاد کرتے ہیں-
|
|