امریکہ کی ریاست ٹیکسس کے سمندری ساحل ایک ایسی عجیب و
غریب اور ہیبت ناک مخلوق نمودار ہوئی ہے جس کے بارے میں اب تک حتمی طور پر
یہ معلوم نہیں کیا جاسکا کہ آخر یہ کونسا سمندری جانور ہے؟
|
|
لمبے دانتوں کا حامل یہ جانور ٹیکسس میں آنے والے سمندری طوفان کے بعد
نمودار ہوا ہے اور اسے پہلی مرتبہ پریتی دیسائی نے دیکھا اور انہوں نے اس
جانور کی تصاویر کھینچ کر ٹوئٹر پر شئیر کیں اور صارفین سے سوال کیا کہ “
کوئی جانتا ہے کہ یہ کونسا سمندری جانور ہے“-
اس پوسٹ کو جب ماہر حیاتیات اور بام مچھلیوں کے ماہر ڈاکٹر کینیتھ ٹگھے نے
دیکھا تو ان کا کہنا تھا کہ “ یہ لمبے دانتوں والی انپ بام مچھلی یا 'فینگ
ٹوتھ سنیک ایل' ہوسکتی ہے- اس کے علاوہ یہ گارڈن ایل' یا 'کونگر ایل' بھی
ہوسکتا ہے کیونکہ یہی تینوں نسلیں ٹیکسس کے ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں اور
انہی جانوروں کے دانت لمبے اور نوکیلے ہوتے ہیں“-
خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس عجیب و غریب مخلوق کو تیز ہواؤں اور سیلاب کا
باعث بننے والے سمندری طوفان ہاروری نے یہاں تک پہنچایا ہے- عام طور پر اس
قسم کی مچھلی مغربی بحر اوقیانوس میں 30 سے 90 میٹر کی گہرائی میں پائی
جاتی ہے-
|
|
پریتی دیسائی نے یہ مخلوق سمندری طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے
کے دوران دیکھی اور ان کا کہنا تھا کہ “ میں نہیں جانتی کہ یہ کیا چیز ہے؟
اور تجسس کی وجہ سے میں نے اس کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کیں- چونکہ میں کئی
سائنسدانوں اور محققین کا فالو کرتی ہوں تو مجھے امید تھی کہ کوئی نہ کوئی
ضرور میری مدد کرے گا اور ایسا ہی ہوا- اور جلد ہی ایک دوست نے ڈاکٹر ٹگھے
سے رابطہ کروا دیا“-
|