میں سلمان ہوں(٨٨)

پھر سے خود کو تنہا سا کر لیا
آج پھر کسی نے بے وجہ ہی غم دیا
ہر بار کی طرح ہمیں ہی برا بنا دیا
کمزور ہیں ہم پھربھی اک اور صدمہ دیا
خواہش تھی محفل کی مگر تنہا کر دیا

پولیس سٹیشن کے اندھیرے سےلاک اپ میں سلمان اوندھے منہ لیٹا ہوا تھا،،،اسے کچھ سمجھ
نہیں آرہا تھا،،،کہ اس کا نچلا دھڑ ہے بھی یا نہیں،،،یا پھر وہ عمر بھرکے لیے اپاہج ہو چکا ہے
اس کے چہرے پر کسی نے پانی پھینکا،،،اس کاچہرہ ایسا ہو رہا تھا،،،جیسے گرم توا ہو،،،جس
جس پرابھی ابھی روٹی لگائی ہو،،،پانی نے توے کی جلن میں اوربھی اضافہ کردیا،،،

اس کو کسی نے بڑی سی گالی دی،،،اس کو ہوش میں لاؤ،،،منظورے ،،،ورنہ اس کی جگہ تجھے
لٹکا دوں گا،،،اس کی جو جو جگہ رہ گئی ہے،،،وہ تیری لال کر دوں گا،،،
سلمان کی پیٹھ ،،اس کےپاؤں کے تلوے اس کے وجود کا ساتھ نہیں دے رہے تھے،،،سلمان
بس اتنا بول پایا،،،سر‘‘ گالی نہ دیں‘‘،،،جتنا مارنا ہے مار لو،،،میرا آپ کا حساب روزِ حساب ہوگا
میں اتنا کمزور نہیں کہ خدا سے فریاد نہ کر سکوں،،،
ماں بہن تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں،،،اس کے بعد وہ پھر سے خاموش ہوگیا۔۔۔

گرم پانی کا قطرہ اس کے گال پرآگیا،،،
اٹھ جا بیٹا،،،بے ہوش نہ ہونا،،،صحیح نہیں ہے،،،ایسا نہ ہو کہ ہوش ہی نہ آئے،،،سلمان نے
دائیں کروٹ لے کر اک کراہ کے ساتھ آنکھیں کھولی،،،
گھنی الجھی ہوئی دا ڑھی والا پچاس سالہ شخص جس کی آنکھوں میں آنسوتھے،،،اسے ہوش میں
لانےکی کوشش کر رہا تھا،،،بہت مارا ہے بیٹا ظالموں نے،،،میں نے جب آوازیں سنی،،،
گڑگڑا کر اللہ سے کہا،،،یااللہ! یہ آوازیں تو بے قصور کی ہیں،،،مدد فرما،،،سلمان نے ہلنے کی
کوشش کی،،،وہ کوشش بس اک کراہ بن کے رہ گیا،،،،

سلمان مردہ سی آواز میں بولا،،،مت روئیے،،،مت،،،روئیے،،،میں ابھی زندہ ہوں،،،ان کے ہاتھوں
نہیں مروں گا،،،درد تو بچپن سے ساتھ ہے،،،اس کےبنا تو جینے کا کوئی مزا نہیں،،،
بس کوئی گالی دیتا ہے ماں کی،،،تو درد نا قابلِ برداشت ہو جاتا ہے،،،ویسے بھی میرے
لیے اب کوئی نہیں روتا،،،آپ بھی مت روئیے،،،
کیوں نہ روؤں،،،مجھےمیری اولاد نے کبھی ‘‘ آپ‘‘ نہیں کہا،،،بس اک بیٹی ہے جو بابا کہہ دیتی
ہے،،،وہ بھی پرائے گھر کی ہوگئی،،،

سلمان نے اشارے سے پانی مانگا،،،پانی نےآگ کےآلاؤ کو ٹھنڈا کر دیا،،،آگ جواس کے
اندر جل رہی تھی۔۔۔(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193704 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.