کرکٹ٬ نئے قوانین اور کھلاڑی کے لیے ریڈ کارڈ

آئی سی سی 28 ستمبر 2017 سے کرکٹ کے کھیل میں دو نئے قانون متعارف کروانے جارہے ہیں- کرکٹ کے کھیل میں متعارف کروائے جانے والے ان نئے قوانین کے تحت ایک تو بلے کی حجم میں مسابقت جانچی جائے گی اور دوسرا کرکٹ کے کھلاڑیوں کو بھی خراب رویے کا اظہار کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا جاسکے گا-
 

image


ان نئے قوانین کا اطلاق سب سے پہلے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز اور جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیا جائے گا-

ریڈ کارڈ دِکھا کر کھلاڑی کو ان صورتوں میں میچ سے باہر کیا جا سکے گا جب کھلاڑی امپائر کو دھمکی دے٬ امپائر یا ساتھی کھلاڑی پر حملہ کرے یا پھر جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا-

کرکٹ کے دوسرے نئے قانون میں بلے کے سائز کی جانچ کی جائے گی- اس قانون کے مطابق بلے کے سروں کی موٹائی 40 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ بلے کے مرکزی حصے کی موٹائی 67 ملی میٹر سے زائد نہ ہو-

بلے کے سائز کی جانچ کے لیے امپائرز کو ایک نیا آلہ فراہم کی جائے گا جس کی مدد سے وہ دیکھ سکیں گے کہ کھیل میں استعمال کیا جانے والا بلا کرکٹ قوانین کے مطابق ہے یا نہیں-
 

image

اس کے علاوہ بھی کرکٹ کے کھیل میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے کہ اب اگر بلے باز کی جانب سے ہِٹ کی جانے والی گیند کو فیلڈر یا کیپر اپنے ہیلمٹ سے ٹکرانے کے بعد بھی کیچ کریں گے تو بھی بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The International Cricket Council (ICC), in a press release on Tuesday, has announced a number of changes to its playing conditions which will be effective in all series starting September 28 or later.