ملتان سلطانز - پی ایس ایل 2018 میں دھوم مچانے کے لیے تیار

پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجے گا۔۔۔ چوکے چھکے بھی خوب لگیں گے، وکٹیں بھی گریں گی اور پھر سے کھیل جمے گا۔۔۔ لیکن اس بار تڑکا لگے کا چھ کا۔۔۔۔ جی ہاں کیونکہ اس بار پی ایس ایل میں پانچ نہیں چھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔۔۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔ لیگ میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان ہے۔۔۔۔۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے تقریباً تیس کمپنیوں نے بارہ بولیاں دیں جس میں سے شون گروپ نے ملتان ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کئے۔۔۔ ملتان کی سرزمین نے پاکستان کرکٹ کو انضمام الحق جیسا بڑا کھلاڑی دیا۔۔۔ درازقد فاسٹ باؤلر محمدعرفان کا تعلق بھی اولیاء کی سرزمین ملتان سے ہی ہے۔۔۔ اور اب پاکستان سپرلیگ میں ملتان کی ٹیم دھوم مچانے کےلئے تیارہے۔۔۔
 

image

ملتان سلطان کی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ کے ٹائیٹل پر نظریں مرکوز کردی ہیں اور ابھی سے لیگ کو جیتنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔۔۔۔۔ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپیئن بنانے والے وسیم اکرم اور ملتان کو لیگ کا سلطان بنائیں گے۔۔۔۔منتظمین نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو ملتان سلطان کا ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز مقرر کیا ہے۔۔۔ وسیم اکرم کی قابلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔۔ دنیا کے خطرناک باؤلر کہلانے والے وسیم اکرم نے مینجمنٹ میں بھی خود کو منوایا ہے۔۔۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد کی ٹیم کو فاتح بنایا جبکہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی وسیم اکرم کی باؤلنگ کوچنگ میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔۔۔

ملتان سلطان نے شائقین میں ٹیم کی دلچسپی بڑھانے کے لئے بہترین اقدام کئے۔۔ گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقد کی جانے والی رنگا رنگ تقریب میں ملتان سلطان کے لوگو اور کٹ کی رونمائی کی گئی۔۔ جبکہ ملتان کے فینز کا جوش بڑھانے کے لئے ٹیم کا آفیشل گانا بھی ریلیز کیا گیا۔۔۔۔ گانے کی ویڈیو میں ملتان کی گلیوں میں چھپے کرکٹ کے ٹیلنٹ کےساتھ یہاں کی ثقافت کو عیاں کیا گیا ہے۔۔۔ اور ٹیم کے اسٹار ڈائریکٹر وسیم اکرم نے بھی گانے کی ویڈیو میں پرفارم کیا ہے۔۔۔۔۔
 


 اسی تقریب میں ڈائریکٹر وسیم اکرم نے ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ کا بھی اعلان کیا گیا۔۔۔1999ﺀ کا ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے رکن ٹام موڈی کو ملتان سلطان کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔۔ وسیم اکرم نے ٹام موڈی کی تقرری کرتے ہوئے کہا کہ ٹام کا شمار دنیا کے بہترین کوچز میں ہوتا ہے ۔۔ وہ مخلتف ٹیموں کے علاوہ لیگ میں بھی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔۔

وسیم اکرم نے ملتان سلطان کےساتھ منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان کو چیمپیئن بنانے میں اپنے تجربہ کا استعمال کریں گے اور کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔۔۔
 

image

اس موقع پر ملتان فرنچائز کے ڈائریکٹر اشعر شون نے ٹام موڈی کی تقرری سے متعلق کہا کہ ان کے خیال میں ٹیم کوچنگ کے لئے ٹام موڈی بہترین انتخاب ہیں۔ وہ نہ صرف مخلتف لیگ میں کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ ان ٹیموں میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھارنے میں ٹام موڈی کا بہت بڑا کردار ہے۔۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کی ٹیم کو جس طرح شائقین اور دیگر ٹیموں نے خوش آمدید کہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ لوگ ملتان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکر رہے ہیں۔۔

اشعر شون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کا لوگو ہماری طاقت کی عکاسی اور ہماری آن فیلڈ یا آف فیلڈ شاندار کارکردگی کی ترجمانی کرتا ہے۔
 

image

ملتان سلطان ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر سابق آسٹریلوی بیٹسمین ٹام موڈی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔۔۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کے نام ایک ویڈیو پیغام میں ٹام موڈی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطان کے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سرپرست وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا اچھا تجربہ ہوگا۔۔۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ملتان کے مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں اور ملتان کی بہترین ٹیم تشکیل دیں۔۔۔ وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ملتان ٹیم کی کامیابیوں کے لئے پرامید ہیں۔

کوچنگ کیرئیر میں ٹام موڈی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔۔ 2005 میں پہلی بار ٹام موڈی کوچنگ کے کردار میں نظر آئے۔۔۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا اور انہوں نے 2007 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو فائنل تک پہنچایا تاہم سری لنکا کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی اور رنر اپ رہی۔۔۔ اس کےعلاوہ ٹام موڈی کیریبئن پریمیئر لیگ اور بگ بیش لیگ میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرحیدرآباد کے بھی کوچ ہیں۔۔۔ انکی کوچنگ میں سن رائزر حیدرآباد کی ٹیم تین مرتبہ کوالیفائر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 2016 میں ٹیم کو آئی پی ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی دلایا۔ ٹام موڈی پاکستان سپر لیگ کےدوسرے ایڈیشن کا بھی حصہ تھے۔۔ وہ لیگ کے کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے ۔۔۔

پاکستان سپرلیگ کے ڈرافٹ میں وسیم اکرم اور ٹام موڈی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔۔۔۔ ملتان ٹیم کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔ جبکہ ملتان سلطان کی بھی ابھی سے ہر جگہ پزیرائی ہورہی ہے۔۔۔۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Multan Sultans – the sixth franchise of the Pakistan Super League (PSL) stormed into the PSL circuit in style, as it unveiled its kit designed on a classy color theme and the logo to much hype and excitement in an impressive ceremony. The level of excitement took an upsurge ever since Schön Group won the rights to the sixth PSL franchise, amongst as many as 30 companies, and 12 submitting bids, to choose Multan as the base city for the new franchise.