کینسر سے بچاؤ کیسے ممکن؟

 دیگرامراض کی طرح کینسرکے معاملے میں بھی بچاؤعلاج سے بہترہے۔لہذااگرعلامات پرتوجہ دی جائے اورشروع میں فعال ہواجائے توکینسرکاعلاج آسان ہوسکتاہے۔ذیل میں ان علامتوں کودیاجارہاہے جن پرتوجہ دینے سے بعدمیں ہونے والے خطرات سے بچاجاسکتاہے:جلدمیں تبدیلی:جلدمیں کوئی نیانشان یااس کی ساخت یارنگ میں تبدیلی جلدکے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے،اگرایساہوتوڈاکٹرکے پاس جاکرجلدکوچیک کروائیں جوکینسرہونے یانہ ہونے کا تعین کرسکے گا۔ہروقت کھانسی:اگرآپ تمباکونوشی کرتے ہیں تواس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسرکی علامت ہوسکتی ہے،اکثریہ دمہ ،معدے میں تیزابیت یاکسی انفیکشن کانتیجہ ہوسکتی ہے،تاہم اگریہ چنددنوں میں ختم نہیں ہوتی یاکھانسی کے ساتھ خون آنے لگتاہے خصوصاً اگرآپ تمباکونوشی کرتے ہیں توفوری ڈاکٹرسے رجوع کریں۔پیٹ پھولنا:اگرپیٹ پھول جاتاہے یاگیس کی شکایت ہے تویہ غذایاتناؤکانتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگراس میں بہتری نہیں آتی یاآپ کوتھاوٹ ،وزن میں کمی یاکمردردکی شکایت بھی لاحق ہوجائے تواس کا معائنہ کراناچاہئے،خصوصاً خواتین کو۔پیشاب کے دوران مسائل:عمربڑھنے کے ساتھ بیشترمردوں کوپیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکرلگانا،کپڑوں میں نکل جانایادیگر،عام طورپریہ مثانے کی خرابی ہوتی ہے مگریہ مثانے کا کینسربھی ہوسکتاہے جوکہ ڈاکٹرہی ٹیسٹ کے بعدبتاسکتاہے۔منہ میں چھالے یادرد:منہ میں چھالے اگرٹھیک ہوجائے توپریشانی کی بات نہیں اورنہ ہی دانت کا دردقابل فکرہوتاہے،مگرجب یہ چھالے ٹھیک نہ ہویادردجم کررہ جائے،مسوڑوں یازبان پرسفیدیاسرخ نشان بن جائیں یاجبڑوں کے قریب سوجن یابے حسی محسوس ہوتویہ منہ کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہیں،خاص طورپرجومردسگریٹ نوشی یاتمباکواستعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسرکاخطرہ بہت زیادہ ہوتاہے۔ان علامات کی صورت میں ڈاکٹرسے فوری رجوع کرناچاہئے۔معدے میں دردیامتلی:اگرآپ کے معدے میں مسلسل دردرہتاہے یاہروقت متلی کا احساس ہوتاہے تویہ غذائی نالی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے،مگرخون یالبلبے کے کینسرکی صورت میں بھی یہ علامات ظاہرہوتی ہیں۔چیزیں نگلنے میں مشکل:نزلہ زکام ،معدے میں تیزابیت یاادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنامشکل ہوجاتاہے،مگرصورتحال وقت کے ساتھ یاادویات کے استعمال سے بہترنہیں ہوتی توڈاکٹرسے رجوع کیاجاناچاہئے۔چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے یایہ منہ اورمعدے کے درمیان نالی کاسرطان بھی ہوسکتاہے۔اکثربخاریاانفکشن کاشکاررہنا:اگرآپ صحت مند ہیں مگرپھربھی اکثربخاررہتاہے تویہ خون کے کینسرکی ابتدائی علامات ہوسکتاہے،اس کینسرکی ابتداء میں جسم میں خون کے سفیدخلیات کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوتاہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔جسمانی وزن میں کمی:یقیناہرکوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مندہوتاہے جس کیلئے غذایاورزش کوترجیح دی جاتی ہے،مگر جب ایسابغیرکسی کوشش اوروجہ کے ہونے لگے خاص طورپراگر10پونڈوزن کم ہوجائے تویہ عام بات نہیں،ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے ،معدے یاپھیپھڑے کے کینسرکی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔مسلسل تھکاوٹ:ہرایک کوجسمانی توانائی میں کمی کاکبھی نہ کبھی سامناہوتاہے تاہم اگرایساایک ماہ تک روزانہ ہو،سانس گھٹنے لگے جوپہلے کبھی نہ ہوتویہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتاہے،خون کاکینسرہروقت تھکاوٹ کاباعث بن سکتاہے،اکثرکینسرنہیں بھی ہوتامگرڈاکٹرسے معائنہ کروالیناچاہئے کیونکہ کسی اورمرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔بہت زیادہ خارش:اگرآپ کے جسم میں ہروقت خارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں،خاص طورپران جگہوں پرجہاں عام طورپرنہیں ہوتے جیسے ہاتھ یاانگلیاں وغیرہ توڈاکٹرسے رجوع کریں،عام طورپریہ علامت بھی خون کے کینسرکا خطرہ ظاہرکرتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr Muhammad Adnan
About the Author: Dr Muhammad Adnan Read More Articles by Dr Muhammad Adnan: 27 Articles with 27211 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.