’’حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا
فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ
کوئی منافق حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں کرسکتا اور کوئی مومن اس سے
بغض نہیں رکھ سکتا۔الترمذي في الجامع الصحيح، ابواب المناقب، باب مناقب علي،
5 / 635، الطبراني في المعجم الکبير، 23 / 375، الحديث رقم : 886.
’’حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے بنی
اسرائیل سے ان کی بادشاہت انبیاء کرام علیھم السلام کے ساتھ ان کے برے سلوک
کی وجہ سے چھین لی اور بے شک اﷲ تبارک و تعالیٰ اس امت سے اس کی بادشاہت کو
علی کے ساتھ بغض کی وجہ سے چھین لے گا۔الذهبي في ميزان الاعتدال في نقد
الرجال، 2 / 251
’’حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم انصار لوگ، منافقین
کو ان کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بغض کی وجہ سے پہچانتے تھے۔ أبو
نعيم في حلية الاولياء، 6 / 295.
الترمذي في الجامع الصحيح، ابواب المناقب، باب مناقب علي بن أبي طالب، 5 /
635،
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ہم حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اپنے اندر منافقین کو حضرت علی
رضی اللہ عنہ سے بغض کی وجہ سے ہی پہچانتے تھے۔ الهيثمي في مجمع الزوائد، 9
/
132الطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 264، حضرت زر بن حبیش رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس نے
دانے کو پھاڑا (اور اس سے اناج اور نباتات اگائے) اور جس نے جانداروں کو
پیدا کیا، حضور نبی امی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مجھ سے عہد ہے کہ مجھ
سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور صرف منافق ہی مجھ سے بغض رکھے گا۔ مسلم في
الصحيح، کتاب الإيمان، باب الدليل علي أن حب الأنصار و علي من الإيمان، 1 /
86، والنسائي في السنن الکبري، 5 / 47، الحديث رقم : 8153
’’حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ نے مجھے چار آدمیوں سے محبت کرنے کا حکم دیتے
ہوئے فرمایا ہے کہ اﷲ بھی ان سے محبت کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے عرض کیا گیا یا رسول اﷲ! ہمیں ان کے نام بتا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کہ علی بھی انہی میں سے ہے، اور باقی تین
ابو ذر، مقداد اور سلمان ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ان سے محبت کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میں بھی
ان سے محبت کرتا ہوں ابن ماجة في السنن، مقدمه، فضل سلمان وأبي ذرومقداد،
الحديث رقم : 149، الترمذي في الجامع الصحيح، 5 / 636، ابواب المناقب، باب
مناقب علي بن أبي طالب، الحديث رقم : 3718،
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی امی صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے مجھ سے عہد فرمایا کہ مومن ہی تجھ سے محبت کرے گا اور کوئی منافق
ہی تجھ سے بغض رکھے گا۔ عدی بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس
زمانے کے لوگوں میں سے ہوں جن کے لیے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے دعا فرمائی ہے،الترمذي في الجامع الصحيح، ابواب المناقب، باب مناقب
علي بن أبي طالب 5 / 643، الحديث رقم : 3736 |