حال ہی چین سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ خاتون مسلسل
سمارٹ فون پر مقبول ترین ویڈیو گیم کھلینے کے باعث اپنی دائیں آنکھ کی
بینائی سے محروم ہوگئی ہیں-
خاتون جنہیں Wu کے نام سے جانا جاتا ہے نے یکم اکتوبر کو اپنا پسندیدہ
موبائل گیم کنگ آف گلوری کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ انہیں دائیں آنکھ سے کچھ
دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ انہوں نے تھکن کو سمجھا جس کے بعد وہ بستر پر
سونے چلی گئیں-
|
|
تاہم دوسرے دن جاگنے پر بھی وہ اپنی دائیں آنکھ سے کچھ بھی دیکھنے کے قابل
نہیں تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی
آنکھ کے معائنے کے بعد انکشاف کیا کہ ان کی آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے اور
آنکھ کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے-
عام طور پر یہ صورتحال صرف بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ہوتی ہے لیکن Wu کے
اسمارٹ فون اسکرین پر مسلسل نظریں جمائے رکھنے کی وجہ سے ان کی آنکھ کی یہ
حالت ہوئی-
Wu نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ آفس سے آنے کے بعد اسمارٹ فون پر مسلسل 7
سے 8 گھنٹے تک اپنا پسندیدہ ویڈیو گیم کھیلتی رہتی تھیں جبکہ آفس میں بھی
ان کی نظریں زیادہ تر کمپوٹر اسکرین پر ہی مرکوز ہوتی تھیں-
|
|
نوجوان خاتون اب تک اسپتال میں ہی ہیں جہاں ڈاکٹر ان کی بینائی بحال کرنے
کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک بہت معمولی بہتری آئی ہے- |