پاکستان کی جدید الیکٹرونک بائیک٬ صرف 10 روپے میں چارج

ایک پاکستانی طالبعلم نے ایسی جدید بائیک ایجاد کی ہے جس میں سہولتیں تو تمام موجود ہیں لیکن اسے چلانے کے لیے کسی پیٹرول یا گیس کی ضرورت نہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں انجن بھی موجود نہیں جس کی مرمت کی ضرورت پڑے-
 

image


جی ہاں پاکستانی طالبعلم عبدالباسط کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس الیکٹرونک بائیک کو اگر ایک مرتبہ چارج کر کے نکلیں تو یہ مسلسل 3 گھنٹے تک چلتی رہتی ہے جبکہ عبدالباسط کے مطابق اس کی بیٹری چارج کرنے پر صرف 10 روپے خرچ ہوتے ہیں-

اس الیکٹرونک بائیک میں انڈیکٹر لائٹس٬ اسپیڈ کنٹرول٬ ای بی اے ایس بریکس سمیت کئی منفرد خصوصیات موجود ہیں- اس بائیک کی بیٹری 2 سے 3 گھنٹے کے درمیان چارج ہوجاتی ہے اور 60 کلومیٹر تک چلتی ہے-
 

image

یہ بائیک 200 کلو تک کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی تعارفی قیمت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے- 4 سال کی محنت سے تیار کی جانے والی اس جدید بائیک میں گئیر٬ کلچ اور کِک جیسی الجھنیں بھی موجود نہیں جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی فلٹر کی تبدیلی یا پھر آئل ڈلوانے کی بھی ضرورت نہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani student Abdul Basit has invented an innovative motor bike that is equipped with all the essential facilities, but does not require petrol or gas to fuel it. Interestingly, it does not have an engine that needs to be repaired. On single charge, it can run for 3 hours continously. According to Abdul Basit, the battery of this bike is recharged in only 10 rupees.