ہم دعاگو ہیں

ہم دعاگو ہیں آپ بھی دعا کریں اپنے لوگوں، اپنے وطن اور اپنی قوم کے لئے
دعا کریں کہ "اے اللہ اپنی بیش بیا ان گنت رحمتوں کا سائبان سدا ہمارے سروں پر قائم رکھنا،
اے اللہ ہماری مدد فرما کہ ہم اپنی زندگیاں سنوارنے کے لئے حق کے مطابق درست راستے کا انتخاب کرسکیں،
اے اللہ ہمیں اِس بات سے محفوظ رکھ کہ ہم غیر کی بے جا تقلید میں مبتلا ہو کر کہیں اپنی پہچان ہی نہ فراموش کر دیں
یا اللہ کریم ہمیں توفیق عنایت فرمائیے کہ ہم اس انعام سے مستفید ہوں جو آپ نے انسان کی رہنمائی کے لئے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرما کر انسان کی ہدایت کا ذریعہ بنایا
یا اللہ کریم تیرا احسانِ عظیم ہے جو تو نے اِنسان کو گمراہی کی تاریکیوں سے نکال کر ہدایت کی روشنی کا راستہ د٫کھایا اپنے مقدّس برحق کلام کی صورت میں عنایت فرمائی ہے
ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی زندگیاں کتابِ ہدایت کی روشنی میں سنوارنے کے قابِل بن جائیں ہم عظیم کتاب کی روشنی میں کامیاب زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں
اللہ ہماری مدد فرما کے ہم اپنے وطن "اسلامی جمہوریہ پاکستان" میں خالص اسلامی تعلیمات، اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کو ممکن بنانے کے قابل ہو جائیں
تاکہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں تیری رضا و حمایت کے حقدار بن سکیں اور آخری حضرت محّمد صلّی اللہ علیہِ وسلّم کی شفاعت کی سعادت سے فیض پا جائیں
یا اللہ پاک تمام دنیا میں اِسلام غالب ہو جائے
(آمین یا پاک رب العالمین)

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 24003 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More