حال ہی میں ترکی کے ایک انڈسٹریل ڈیزائنر نے ایک ایسا
آئینہ ڈیزائن کیا ہے جو صرف اسی وقت آپ کا عکس دکھاتا ہے جب آپ اس کے سامنے
کھڑے ہو کر ہنستے یا مسکراتے ہیں- یہ جدید آئینہ خصوصی طور پر کینسر کے
مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے-
بڑی حد تک ٹیبلٹ سے مشابہہ اس آئینے میں ایک کیمرہ نصب ہے اور اس کے علاوہ
اس میں ایک جدید سافٹ وئیر بھی انسٹال ہے جو چہرے کے تاثرات کو شناخت کرتا
ہے اور مسکراہٹ کی شناخت کے ساتھ ہی آئینے پر عکس نمایاں کردیتا ہے-
|
|
اس آئینے کو دیوار پر لٹکانے کے علاوہ میز پر رکھا بھی جاسکتا ہے- تاہم فی
الحال اس کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جس کے بارے میں ڈیزائنر کا
کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد اس کی قیمت 500 ڈالر کر دی جائے گی-
ترکش ڈیزائنر Berk Ilhan کو اس منفرد آئینے کی ایجاد کا فیصلہ اپنے خاندان
میں موجود ایک کینسر کی مریضہ کو دیکھ کر کیا-
برک کے مطابق “ کینسر کی مریضہ کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد
ابتدائی دنوں میں سب سے مشکل کا آئینے میں خود کو دیکھنا تھا کہ مجھے کینسر
کا مرض لاحق ہے“-
برک کا کہنا تھا کہ “ ہمارے چہرے کے تاثرات اس بات پر اثرانداز ہوتے ہیں کہ
ہم کیسا محسوس کرتے ہیں- اگر ہم مسکرائیں گے تو یقیناً ہمارے دماغ کو لگے
گا کہ کچھ اچھا ہورہا ہے اور اس کا نتیجہ بھی اچھا ہی آئے گا“-
|
|
“ میں نے اس آئینے کی ایجاد سے قبل کئی ہفتوں تک کینسر کے اسپتالوں کا دورہ
کیا ہے اور وہاں کے ڈاکٹروں اور مریضوں سے ملاقات کی ہے- میں نے دیکھا کہ
مریضوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور سماجی مدد
انتہائی ضروری ہے“-
“ جس کے بعد میں نے دو سال کی محنت سے یہ جدید آئینہ ایجاد کیا- جب ہم
مسکراتے ہیں تو ہم خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں- ہنسنا ہمارے قوتِ مدافعت کے
نظام کو مضبوط بناتا ہے اور محققین کا دعویٰ ہے کہ اس سے ہماری زندگی کا
دورانیہ بڑھ جاتا ہے“- |
|
|