رسول کے اہلبیت
ام المومنین ام سلمہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم نے علی ، فاطمہ ، حسن اور
حسین کو جمع فرما کر ان کو اپنی چادر میں لے لیا اور فرمایا: پروردگار! یہ
میرے اہلبیت ہیں۔ (طبرانی؛ العجم الکبیر ج 3 - طبری جامع البیان فی تفسیر
القراآن ج 22
جنت کے سردار
ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا : حسن اور حسین جننتی
جوانوں کے سردار ہیں ۔ ( حاکم ؛ امستدرک ج 3 - سیوطی ؛ الدرالمنثور )
رسول کی محبت
انس بن مالک فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ آولہ وسلم سے عرض کیا گیا: آپ
کو اہلبیت میں سے سب سے زیادہ کس سے محبت ہے ؟ آپ نے فرمایا حسن اور حسین
سے۔ (ترمذی - ابولمناقب - درالسحابة فی مناقب القرابة و الصحابة)
نبی اکرم کی خاص نصیحت
عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے :نبی اکرم نے فرمایا جس نے حسن و حسین سے
دشمنی رکھی اُس نے مجھ سے دشمنی رکھی ۔ (ابن عدی ، الکامل )
نبی اکرم کی خاص نصیحت
زید بن ارقم سے مروی ہے کہ نبی نے علی ، فاطمہ، حسن اور حسین سے فرمایا جس
سے تم جنگ کرو گے میں بھی اُس سے جنگ کروں گا اور جس سے تم صلح کرو گے اُس
سے میری بھی صلح ہوگی۔ (ترمذی ، کتاب المناقب ابن ماجہ ، السنن، ابن ابی
شیبة، حاکم ،المستدرک ،العجم الکبیر ) ۔ (ابن عدی ، الکامل ) |