ناقابلِ یقین کہانیاں بیان کرتی حیرت انگیز تصاویر

کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ بولنے کے قابل ہوتی ہے- لیکن بعض اوقات یہ محاورہ اس وقت غلط ثابت ہوجاتا ہے جب چند تصاویر اپنے اندر ایک مکمل کہانی چھپائے ہوئے ہوتی ہے اور انہیں دیکھنے والا چند لمحوں کے لیے تصویر میں دکھائے جانے والے منظر میں کھو جاتا ہے- چند ایسی ہی دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر آج کے اس آرٹیکل میں بھی پیش کی جا رہی ہیں-
 

image
دو سالہ چمپینزی صرف 60 دن کے چیتے کے بچے کو فیڈر پلاتے ہوئے- یہ دلچسپ تصویر بنکاک کے ایک چڑیا گھر کی ہے جو اپنے اندر ایک پوری کہانی سموئے ہوئے ہے-
 
image
تائیوان کی فوج نیشنل ڈے کی ریہرسل کے دوران frogmen کی مشق کرتے ہوئے- یہ انوکھی مشق تائی پے کے Chiang Kai-shek میموریل ہال میں کی جارہی ہے-
 
image
یہ رواں سال 28 جنوری کو Shinmoedake آتش فشاں کے پھٹنے کا فضائی منظر ہے جو کہ Miyazaki اور Kagoshima کے درمیان واقع ہے-
 
image
سوئس Freddy Nock سوئس پہاڑ Corvatsch کے اوپر ایک تار پر چلنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں- اس پہاڑی کی بلندی 9098 فٹ ہے-
 
image
سوئٹرز لینڈ کے فوٹوگرافر Denis Balibouse نے پورے چاند کی ایک رات کے دوران اس وقت چند تصاویر کھینچی جب وہاں sled dog race ہورہی تھی- یہ تصویر ایک سوئس پہاڑ اور اس سے ملحقہ سڑک پر کھینچی گئی-
 
image
لبنان کے شہر بیروت میں ملک کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر لبنانی فوج اپنی منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے- اس تصویر میں فوجی اہلکاروں کو تاروں پر رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
ارجنٹینا کی نیوی کے ماہر غوطہ خور Rio Limay نامی دریا کا معائنہ کر رہے ہیں جسے چلی کے ایک آتش فشاں پہاڑ Puyehue-Cordon Caulle سے اٹھنے والی راکھ نے مکمل طور پر ڈھک رکھا ہے-
 
image
بمبئی کی بندرگاہ پر واقع مچھلیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں ایک سارس مچھلیوں سے بھرے ایک ٹب سے مچھلی کو اپنی غذا بناتے ہوئے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

They say a picture is worth a thousand words, but sometimes this ain’t exactly right. Distance overlapping, positions, and timing can sometimes create a brand new perspective of a photo.