جاڑا آنے واالا ہے

پھر سے بدلتا موسم انگڑائی لے رہا ہے،،،دن آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ رہا
ہے،،،اور رات اپنے پاؤں پھیلاتی جا رہی ہے،،،
مگر پاکستان کی عوام کا ہمارے حکمرانوں نے جو رشوت،،،غربت،،،مہنگائی
لوڈ شیڈنگ،،،گیس شارٹ ایج،،،لاقومیت،،،اور بے روزگاری سے جوڑ دیاہے،،،اس
پر موسم کے آنے جانے کا کوئی فرق نہیں پڑ رہا،،،
حکومتِ وقت خواہ کوئی بھی ہو،،،جمہوری ہو یا مارشل لاء،،،بس عوام کو اچھے
دنوں کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے،،،

جانے کب ہوں گے کم اس عوام کے غم
ہر روز نئی مشکل ،،،ہر روز اک نیا ستم

اس میں عوام بیچاری صرف اس قدر قصور وار ہیں،،،کہ جو بھی آیا اس نے باتوں
سے بھلایا،،،اور کوئی چوائس نہ ہونے کی وجہ کی عوام انہیں لوگوں کو سلیکٹ
کرتی رہی،،،جانے اپوزیشن میں رہ کر جو پولیٹیکل فورسز دن رات عوام کےمیں
دبلے ہوئے جاتے ہیں،،،پاور میں آتے ہی ایسی کونسی عینک لگا لیتے ہیں،،،کہ
ہر شے انہیں تروتازہ ہری بھری نظر آنے لگتی ہے،،،
عوام خوشحال نظرآنے لگتی ہے،،،پورا ملک دنیا میں سب سے ذیادہ ترقی کرتا
ہوا نظر آنے لگتا ہے،،،

وہ صرف انکی سنتے ہیں جو ان کی مرضی کے بول بولتا ہے،،،یا ان کا من پسند راگ
گاتا ہے،،،بے قابو میڈیا ان کو زہر لگنے لگتا ہے،،،غربت ختم کرنا انکے مفادات میں
ہوتا ہی نہیں،،،وہ غریب کو ہی ختم کرنے پر تل جاتے ہیں،،،
تعلیم کا نعرہ لگا کر سیٹ پر بیٹھ کر تعلیم اتنی مہنگی کردیتے ہیں،،،کہ غریب
گلے میں ڈگری تو خیر نہیں مگر جہالت کا طوق پہن لیتا ہے،،،

پھر جیسے ہی حکومت اپنے کرتوتوں کی وجہ سے زمین بوس ہوکر اپوزیشن کا
لباس پہن لیتی ہے،،،پھر عینک اتر جاتی ہے،،،اور وہ سب کچھ عوام کی عینک
سے دیکھنے لگتی ہے،،،پھر وہ صبح شام عوام کے نام کی مالا جپتی ہے،،،
انہیں عوام کے درد کے علاوہ کوئی درد ہی نہیں رہتا،،،

میرے ہر درد کی دوا ہے عوام
ان کی خدمت کے سوا اب نہیں مجھے کوئی کام

تو میرے بھائیو! سردیاں آنے والی ہیں،،،گیس،،،سی ۔این ۔جی میں مزید شارٹ ایج
کے لیے تیار ہو جائیے،،،
ابھی سے اپنے آپ کو ونٹر ریڈی کرلیجئے،،،کیونکہ سب کچھ آپ کو خود ہی
کرنا ہے،،،
حکومت کو قرض لینے سے فرصت نہیں،،،اپوزیشن سڑکوں پر ہے،،،ملک کا اللہ ہی
حافظ و ناصر۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194833 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.