ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت لگنے والے
زخم رات کو لگنے والے زخموں کے مقابلے میں جلدی بھر جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق رات کو لگنے والے زخم بھرنے میں اوسطً 28 دن لگتے ہیں جبکہ
دن کے وقت لگنے والے زخم محض 17 دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
برطانیہ میں مولیکیولر بائیولوجی کی ایم آر سی لیبارٹری کے سائنسدانوں کے
مطابق وہ جھلسے ہوئے 118 مریضوں کے مشاہدے میں سامنے آنے والے نتائج میں
پائے جانے والے فرق پر حیران رہ گئے۔
|
|
اس کا اثر اس طرح سمجھایا گیا ہے جس طرح جسم کی گھڑی اندر چل رہی ہو اور وہ
ہر انسانی سائیکل کا 24 گھنٹے کا دورانیہ پورا کرتی ہے۔
اس ٹیم کی تحقیق ٹرانسلیشن میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں جلے ہوئے 118
مریضوں پر تحقیق کی گئی۔
تحقیقاتی ٹیم کو رات اور دن کے وقت زخمی ہونے والے افراد کے زخم بھرنے میں
اوسطً 11 روز کے فرق کا پتہ چلا۔
تفصیلی لیب کے کام سے پتہ چلتا ہے کہ جلد کے خلیے جنھیں فبروبلاسٹس کہتے
ہیں نے 24 گھنٹے کے نمونے میں اپنی صلاحیتیں تبدیل کیں۔
فبروبلاسٹس انسانی جسم کا وہ پہلا ردعمل ہوتا ہے جو زخم بھرنے کے لیے وقوع
پذیر ہوتا ہے۔ یہ فبرولاسٹس دن کے وقت تیزی سے عمل کرتے ہیں جبکہ رات کے
وقت وہ اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔
تحقیق کاروں میں سے ایک ڈاکٹر جان او نیل نے بی بی بی کو بتایا 'یہ سو میٹر
کی طرح ہے۔ دوڑ لگانے والے بلاکس پر جھکتے ہیں، بھاگنے کے لیے تیار ہوتے
ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوئے شخص کو مارنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔'
تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ وہ اس علم کو سرجری کو مزید بہتر بنانے کے لیے
استعمال کرسکتے ہیں۔ |