سلور اسکرین پر کامیابی کے باوجود ماڈلنگ نہیں چھوڑوں گی، شکیرا نندنی

شاکرہ نندنی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بڑی اسکرین پرکام کرنے کی خواہش بڑی دیرینہ تھی اور اس خواہش کوپوری کرنے کے لیے ماڈلنگ کے دوران ہی آفرزکا سلسلہ جاری تھا لیکن میں نے پہلے مرحلے میں اپنا فوکس صرف ماڈلنگ پررکھا اوربڑی محنت کے ساتھ ایک منفرد پہچان بنائی۔ اس دوران بہت سی سینئرماڈلز کے ساتھ کام کا موقع ملا اوران سے بھی بہت کچھ سیکھا۔ اسی تجربے کی بدولت مجھے پُرتگال کی فلم میں ایک اہم کردارملا اورپھرجب شوٹنگز کا آغاز ہوا توہم نے ملک کے مختلف حصوں میں جاکر اپنا کام عکسبندکروایا۔

ماڈل نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں میرے مدمقابل اداکار جوزف الویرو تھے، جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شانداررہا۔ مجھ سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل تمام لوگوں نے بہترین کام کیااوراس کا رسپانس سینماگھروں میں فیملیز کی آمد کی شکل میں دکھائی دے رہا ہے۔

شاکرہ نندنی نے کہا ہے کہ میرے پاس آج جومقام اورشہرت ہے، وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے، اس لیے آئندہ پانچ برس تک فیشن انڈسٹری کوچھوڑنے کا تصوربھی نہیں کرسکتی۔ اس لیے میں مستقبل میں فیشن کے ساتھ ایکٹنگ کے شعبے میں بھی کام جاری رکھوں گی۔

شاعری کے بارے میں پوچھے جانے پر مسکراتے ہوا کہا کہ شاعری میرا پیشہ نہیں بلکہ میرا جنیاتی ورثہ ہے، میری والدہ بھی شاعرہ تھیں اور میرے دادا بھی بنگلور کے بڑے شاعروں میں شمار ہوتے تھے۔
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 203 Articles with 211579 views I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More