بل گیٹس کے بچے موبائل فون نہیں استعمال کرسکتے؟

5540 views

اپنے بچوں کو جدید موبائل اور گیجٹس فراہم کر کے خوشی محسوس کرنے والے والدین یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی بل گیٹس جو دنیا بھر کو نت نئی چیزوں سے متعارف کرواتا ہے اس نے اپنے بچوں کے موبائل فون اور دیگر گیجٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بل گیٹس کا ماننا ہے کہ مخصوص عمر سے قبل موبائل فون کا استعمال بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں کیلئے مضر ہے۔ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بل گیٹس اور ان کینے باہم صلاح مشورے سے فیصلہ کیا کہ 14سال کی عمر تک بچوں کو موبائل فون استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا ۔یہ فیصلہ انہوں نے اس لئے کیا تاکہ ان کے بچے نیند پوری کر سکیں اور صحت مند رہیں۔

ایک برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ان کے تین بچے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کے استعمال کے لئے اعتدال ضروری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معتدل رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں ۔ اس کیلئے انہوں نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے کہ وہ رات کے وقت گیجٹس اور موبائل فون کا استعمال محدود کر دیں ، کھانے کی میز پر بھی موبائل فون استعمال کی اجازت نہیں ہوتی۔ ہم نے ایک ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہے جس کے مطابق بچوں کے موبائل فون استعمال کے اوقات کا تعین کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس کے تین بچوں کی عمریں اس وقت بالترتیب18،21اور 15سال ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے استعمال کے لئے اعتدال ضروری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معتدل رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں،اگر ان کا دھیان موبائل کی طرف ہوگا تو وہ اپنی نیند پوری نہیں کرسکیں گے اور صحت مند بھی نہیں ہوں گے۔۔2013ءکے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کو 13سال کی عمر تک پہنچے تک موبائل کی ہرگز اجازت نہیں دینی۔”میرے بچے شکایت بھی کرتے تھے لیکن مجھے معلوم ہے کہ ان کے لئے ایک خاص عمر سے قبل یہ اچھی نہیں۔“

Comments
YOU MAY ALSO LIKE:

Written byNews Desk

Hamariweb's editorial desk covering news, guides and explainers on everyday life in Pakistan.