خشک میوہ جات میں پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں-
سبزیوں کے مقابلے میں خشک میوہ جات میں زیادہ توانائی ہوتی ہے- موسمِ سرما
میں خوب ڈرائی فروٹ کھائے جاتے ہیں٬ سردی سے بچنے کے لیے خشک میوہ جات کا
استعمال نہایت مفید ہے-
بادام
بادام کو خشک میوہ جات کا بادشاہ کہا جاتا ہے- اگر ورزش کرنے کے باوجود آپ
وزن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں تو بادام کھائیں کیونکہ آپ کے
وزن میں کمی کے لیے کافی حد تک معاون ثابت ہوسکتے ہیں-
|
|
ایک تحقیق کے مطابق باداموں میں ایسے تمام وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے
ہیں جن سے نہ صرف انسان کو طاقت ملتی ہے بلکہ وزن بھی قابو میں رہتا ہے-
باداموں میں معدنیات کی موجودگی سے انسان میں کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم
ہوجاتی ہے جو وزن گھٹانے میں مفید ہے- بادام میں میگںیشیم٬ کاپر اور وٹامن
بی کمپلیکس پایا جاتا ہے- ایک تحقیق کے مطابق بادام کھانے والے افراد تیزی
سے پیٹ کی چربی گھلانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں-
باداموں میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ دل کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اور
ہمیں دل کے امراض سے بچاتا ہے- لہٰذا اگر آپ شام کو بھوک محسوس کریں تو کسی
بھی غیر صحت مند چیز کو کھانے کے بجائے بادام سے ہلکی بھوک مٹائیں- اس کے
علاوہ بادام کا دودھ پینے سے جوڑوں کے درد کو بھی آرام ملتا ہے-
|
|
انجیر
انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے- یہ کمزور افراد کے لیے نعمتِ بیش بہا
ہے- ماہرینِ طب کے مطابق روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جاسکتا
ہے- انجیر صحت بخش اور بےپناہ فوائد کی حاصل ہے- ماہرین کے مطابق موٹاپے سے
تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں جو جسم کو درکار
کیلوریز کے لیے کافی ہیں- |