عجب کھیل ہے زندگی
شطرنج کی میز ہے زندگی
کبھی دھوپ کبھی چھاؤں کی دوڑ ہے زندگی
بس کبھی ماتم کبھی خوشیوں کی ریل ہے زندگی
بھوک اور پیاس کا میل ہے زندگی
درد سے یاس تک کا کھیل ہے زندگی
سچ ہے غم و مسکان کی دیگ ہے زندگی
واہ واہ شہزادے،،،یار تم تو عجیب بلکہ غریب قسم کے پوئٹ ہو،،،فضلو مسکرا کر
بولا،،،سلمان مسکرا دیا،،،
ویسے کب لکھی تھی یہ؟؟،،،بڑا یاد رکھتے ہو کمال کا سر ہے تمہارا،،،
سلمان مسکرا دیا،،،یاد اس لیے رہ جاتا ہے کہ میرے پاس یاد رکھنے کو بہت
تھوڑا ساہے،،،اور بھلا دینے کے لیے صدیاں پڑی ہیں،،،
فضلو نے حیرت سے اپنے سامنے بیٹھے ہوئےسب سے الگ انسان کو دیکھا،،،
سلمان شرارت سے بولا،،،ویسے یہ میں نے ابھی ہی کہی تھی،،،آپ کو دیکھ کر
زندگی یاد آگئی،،،
ابھی کا مطلب؟؟؟،،،،!! چائے پی رہے تھے،،،یا،،،شعر
سلمان ہنس کے بولا،،،بس میرے پاس کہنے کو کچھ خاص نہیں،،،اورعام تو
میں بول ہی لیتا ہوں،،،
فضلو جھٹ سے سلمان کے آخری گھونٹ کو چائے کا کپ سلمان کے ہاتھ
سے لے کر گھٹ کرکے پی گیا،،،
سلمان نے حیرت سے فضلو کو دیکھا،،،
فضلو چند لمحے خاموش رہا ،،،پھرمایوسی سے سر ہلایا،،،نہیں یار،،،چائے میں
کچھ نہیں،،،سلمان کے سینے پر ہاتھ مار کر بولا،،،سب کا سب یہاں ہے،،،
سلمان مسکرا دیا،،،شاید،،،فضلو مسکرا کر بولا،،،سنا ہے غم انسان کو شاعر
بنا دیتا ہے،،،مگر تم تو اک اچھی نوکری ملنے کے بعد کیسے کررہے ہو شاعری،،
سلمان بے فکری سے بولا،،،ارے فضلو بابا یہ سب کام بھرے پیٹ کے ہوتے
ہیں،،،پیٹ میں اناج آجائے تو،،،لفظوں کو باہر نکلنا پڑ جاتا ہے،،،
بس یوں سمجھ لو،،،
زندگی آسان ہو گئی
کیا ہوا جو بہت دیر ہوگئی
ارے سلمان صاحب کب سے ڈھونڈ رہا ہوں،،،آپ یہاں موج کر رہے ہو،،،آپ کو
مینیجر نے بلایا ہے،،،پیون نے سلمان کو جلدی سے مطلع کیا۔۔۔۔(جاری)
|