نپولین کے تاج میں جڑا سونے کا پتا، سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ایک نیلامی میں فرانس کے بادشاہ نپولین بوناپارٹ کے تاج میں جڑا ایک سونے کا پتّا سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام ہوا۔

یہ سونے کا پتّا نپولین کے اس تاج میں پیوست تھا جو انھیں ان کی تاجپوشی پر پہنایا گيا تھا۔
 

image


عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوسنیٹ نیلامی گھر نے بتایا کہ 'نپولین کے تاج پر لگے برگ کی بولی اندازے سے کہیں زیادہ لگائی گئی۔' انھوں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ یورو میں نیلام ہوگا۔

یہ پتّا 1804 میں ہونے والی تاجپوشی میں استعمال ہونے والے تاج سے نکالی جانے والی چھ چیزوں میں سے ایک تھا کیونکہ بادشاہ کا خیال تھا کہ ان کی موجودگی میں تاج زیادہ وزنی ہو گیا ہے۔

اس پتّے کا وزن ایک تولہ یا دس گرام تھا اور اس کا طول 2۔9 سینٹی میٹر جبکہ عرض ڈھائی سینٹی میٹر بتایا گيا ہے۔

تاج کو بنانے والے زرگر مارٹن گیوم بینائس نے نکالی جانے والے ایک ایک طلائی برگ کو اپنی بیٹیوں میں تقسیم کر دیا تھا جو نیلامی کے وقت تک نسل در نسل اسی خاندان کی ملکیت رہے۔

ایک طلائی پتّا جو تاجپوشی کے دوران تاج پر تھا اس کی سنہ 1980 کی دہائی میں نیلامی ہوئی تھی جس کی اس وقت 80 ہزار فرانک بولی لگائی گئی تھی۔
 

image


خیال رہے کہ اتوار کو فرانس کے بادشاہ سے تعلق رکھنے والی تقریبا 400 اشیا کی نیلامی ہوئی۔

اس میں طلائی پھولوں کے کندے والی ایک صندوقچی ڈیڑھ لاکھ یورو میں نیلام ہوئی جوکہ امید سے تین گنا زیادہ قیمت لائی۔ یہ صندوقچی بھی بینائس نے بنائی تھی اور یہ بادشاہ نپولین کی بیوی ملکہ جوزفین کی ملکیت تھی۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A golden laurel leaf cut from the crown Napoleon Bonaparte wore to his coronation as French Emperor has been sold for €625,000 (£550,000), around six times more than the auctioneers had predicted. The leaf, which went to a foreign buyer whose identity was not revealed, was one of six removed from the crown before the event in 1804 because Napoleon had complained that the headset was too heavy.