دنیا کی انوکھی شادی٬ دلہن تھانے سے رخصت

اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانا یقیناً ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور اس کو خواہش کو پورا کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقہ کار اختیار کرتے ہیں لیکن ایک بھارتی جوڑے کی شادی تو حادثاتی طور پر ایسی یادگار بنی جس کے چرچے مدتوں تک عام رہیں گے-
 

image


جی ہاں بھارتی کنوج کے ایک جوڑے کی شادی کی تقریب اچانک سے مقامی تھانے میں اس وقت منعقد ہوگئی جب دولہا اور دلہن کے گھر والوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی شروع ہوگئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا-

بات اس حد تک بڑھی کہ دونوں گھرانے دولہا دلہن سمیت شکایت لے کر تھانے جا پہنچے جہاں پولیس والوں نے شکایت درج کرنے اور کاروائی کرنے کے بجائے ایک دلچسپ اقدام کیا-

تھانے کے انچارج نے دولہا دلہن کو سمجھایا کہ وہ اس معاملے کو ختم کریں اور اپنا گھر بسانے پر توجہ دیں٬ کہیں ایسا نہ ہو کہ گھر بسنے سے پہلے ہی اجڑ جائے- انچارج کی کوشش رنگ لائی اور جوڑے کو بات سمجھ آگئی جس کے بعد شادی کی باقی رسومات تھانے میں ہی ادا کی گئیں-
 

image


تھانے میں ہونے والی اس شادی میں وہاں موجود تمام پولیس اہلکاروں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ناچنے گانے کے علاوہ نئے جوڑے پر پھول بھی برسائے- جس کے بعد یہ نیا جوڑا خوشی خوشی گھر کو روانہ ہوگیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A couple shifted their wedding venue to a police station when a fight broke out between two people during their wedding ceremony. The bride and groom then got married at a police station surrounded by their family members and police personnel once the issue was resolved in Kannauj, Uttar Pradesh.